تازہ تر ین

سری لنکن آرمی چیف کا دورہ جی ایچ کیو، تعلقات بہتر بنانے کا عزم

راولپنڈی(ویب ڈیسک) سری لنکن آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل اے ڈبلیو جے کریشانتے ڈی سلوا نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا جبکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان افواج کے کردار کو سراہا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سری لنکن آرمی چیف لیفٹننٹ جنرل اے ڈبلیو جے سی ڈی سلوا نے جی ایچ کیو میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، جس میں انہیں دہشت گردوں اور کالعدم تنظیموں کے خلاف جاری جنگ کے حوالے سے پاک فوج کی جاری مہم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔سری لنکن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ڈی سلوا پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے سری لنکن فوج کے سربراہ نے پاکستان کی قومی اور علاقائی سیکیورٹی کی کوششوں کے نتیجے میں حاصل ہونے والی کامیابیوں کو سراہا ہے۔لیفٹیننٹ ڈی سلوا نے سری لنکا میں باغیوں کے خلاف جنگ میں مدد فراہم کرنے پر پاکستانی افواج کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس اطمینان کابھی اظہار کیا کہ پاکستان مستقبل قریب میں دہشت گردی کی لعنت پر قابو پالے گا۔اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے سری لنکن ہم منصب کا دورہ پاکستان پر شکریہ ادا کیا۔دونوں سربراہان کی جانب سے مستقبل میں خطے کی سیکیورٹی کو مزید مستحکم بنانے، مل کر کام کرنے اور فوجی تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔جی ایچ کیو آمد پر سری لنکن آرمی چیف کی جانب سے یاد گار شہداءپر پھول بھی چڑھائے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain