تازہ تر ین

دنیا سے بھیک مانگنے کی وجہ سے ذلیل ہیں, عمران خان کی حکومت پر تنقید

کندھ کوٹ (نمائندہ خبریں) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اندرون سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کندھ کوٹ کے شہریوں کو ان کے جذبے اور جنون پر مبارکباد دیتا ہوں، کندھ کوٹ کے شہریوں میں بڑا شعور ہے، مجھے کہا گیا تھا کہ یہاں کے لوگ کم تعلیم یافتہ ہیں مگر میں ایک گھنٹے سے دیکھ رہا ہوں کہ آپ کو ایک ایک ایشو کی سمجھ ہے، میں کندھ کوٹ کے شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عمران خان نے کہا کہ اخبار میں خبر پڑھی ہے کہ وزارت داخلہ میں نائب قاصد اپنے بیٹے کے لئے روزگار مانگ رہا تھا، اسے کہا گیا کہ اگر آپ مر گئے تب آپ کے بیٹے کو آپ کی جگہ نوکری مل سکتی ہے، نائب قاصد باپ نے بیٹے کی نوکری کی خاطر اوپر سے چھلانگ لگا دی اور خودکشی کر لی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بے روزگاری بہت زیادہ ہے، نوجوانوں کو نوکریاں نہیں مل رہیں، نوجوان نوکریاں نہ ملنے کی وجہ سے جرم اور منشیات کی طرف جاتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ سندھ کا 20 سال پہلے بھی یہی حال تھا اور یہ آج بھی وہیں کھڑا ہے، سندھ میں کسی قسم کی کوئی بہتری نہیں آئی، نوجوان امریکہ، ملایشیائ، دبئی اور سنگاپور میں جا کر نوکریاں کرتے ہیں کیونکہ ہمارے سیاستدان ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر لے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ملک غریب ہو جاتا ہے اور اس کے پاس اپنے نوجوانوں کو نوکریاں دینے کے ذرائع نہیں رہتے جبکہ جن ملکوں میں یہ ہمارا پیسہ لوٹ کر لے جاتے ہیں وہ امیر ہو جاتے ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ سالانہ آمدنی کا 20 فیصد تعلیم پر خرچ کرنا چاہئے اور اگر تعلیم نہ دی تو لوگ کرپشن کو نہیں روک سکیں گے۔ عمران خان بولے قائد اعظم ایک ایماندار اور سچے رہنماءتھے جبکہ آج لوٹ مار کی انتہاءہو چکی ہے، ملک کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر بھجوایا جاتا ہے، نواز شریف منی لانڈرنگ میں پھنس چکا ہے، اڑھائی کروڑ بچے سکولوں سے باہر ہیں، ملک میں سکول چلانے کے لئے پیسے نہیں ہیں، جب پیسہ نہیں ہوتا تو آئی ایم ایف سے قرضے لینے پڑتے ہیں اور قرضوں کی قیمت عوام ٹیکس کے ذریعے ادا کرتی ہے، سب سے زیادہ ٹیکس ڈیزل پر لگتا ہے، ڈیزل پر پچاس، پٹرول پر 40 روپے ٹیکس لیا جاتا ہے، چوری کوئی اور کرتا ہے، قیمت عوام ادا کرتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے بڑے بڑے مے فیئر بڑے بڑے محلات ہیں، وہ امیر ہیں جبکہ 45 فیصد بچوں کو خوراک پوری نہیں مل رہی، کندھ کوٹ کو جگانے آیا تھا لیکن خوشی ہے کہ آپ پہلے ہی جاگے ہوئے ہیں، باریاں لینے والے بار بار وہی وعدے کرتے ہیں، روٹی، کپڑا، مکان اب پرانا نعرہ ہو گیا ہے، شہبا شریف نے کہا تھا کہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ کی تو نام بدل دینا، اسی لئے ان کا نام بدلا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ شریف خاندان نے مجھے رشوت دینے کی کوشش کی، شہباز اور نواز شریف نے کس کس کو رشوت نہیں دی؟ شریف برادران نے چھانگا مانگا میں سیاست دانوں کو رشوت دی قوم کو تب ہی کھڑا ہو جانا چاہئے تھا، جوہر ٹاو¿ن کے 5 ارب روپے کے پلاٹ سیاست دانوں کو خریدنے کے لئے استعمال کئے گئے، کسی نے کچھ نہیں کیا جس وجہ سے رشوت بڑھتی گئی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف سعودی عرب گیا لیکن کہیں نظر نہیں آیا، نواز شریف نے جہاز میں 6 گھنٹے تقریر یاد کی مگر سعودی عرب میں نواز شریف سے تقریر نہیں کروائی گئی، سعودی عرب میں نواز شریف کو بارہواں کھلاڑی بنا دیا گیا، سعودی عرب میں نواز شریف کیساتھ سلوک پاکستانیوں کے لئے شرمناک بات تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ٹرمپ نے بھارت کا نام لیا پاکستان کا نہیں، امریکی جنگ لڑ کر پاکستان نے 70 ہزار لوگوں کی قربانی دی، جنگ کی وجہ سے قبائلی علاقوں میں تباہی ہوئی جبکہ بھارت کشمیر میں 25 سال سے ظلم کر رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وعدہ کرتا ہوں اللہ نے موقع دیا تو وزیر اعظم بن کر بھیک نہیں مانگوں گا نہ جھکوں گا، دنیا بھیک مانگنے والوں کی عزت نہیں کرتی۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ دس ارب کی سالانہ منی لانڈرنگ ہو رہی ہے، تھوڑے سے لوگ ملک کو لوٹ رہے ہیں، ان کیوجہ سے ساری قوم کو ذلت اٹھانا پڑ رہی ہے، اسی لئے نواز شریف کو سعودی عرب میں کوئی لفٹ نہیں کرا رہا تھا، قرضوں کیوجہ سے ہماری کوئی عزت نہیں، نواز شریف کیخلاف کریمنل انویسٹیگیشن ہو رہی ہو تو دنیا اس کی عزت کیوں کرے گی؟ اسی لئے کہتا تھا کہ نواز شریف استعفیٰ دو۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ لوگ جو مرضی کہیں نیا پاکستان اپنی آنکھوں کے سامنے بنتا نظر آ رہا ہے مگر سندھ کا نمبر ون مسئلہ کرپشن ہے، حسین نواز نے جے آئی ٹی کے دو ممبران پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، حسین نواز بتاو¿! جے آئی ٹی کے سارے ممبران وزیر اعظم، اسحاق ڈار کے نیچے ہیں تو پھر اعتراض کس بات کا؟ جے آئی ٹی میں پاکستان کے مستقبل کا فیصلہ ہونے جا رہا ہے، پہلی دفعہ ملک کے وزیر اعظم کی تلاشی ہونے جا رہی ہے، قوم سڑکوں پر نہ نکلتی تو یہ ایشو ختم ہو چکا ہوتا۔ عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں پولیس کے ذریعے لوگوں کو غلام بنایا جاتا ہے، ہمارا دور آئے گا تو سندھ کے ہر علاقے میں جاو¿ں گا، سندھ کے لوگو! پرانے سیاستدانوں کیخلاف کھڑا ہونا ہو گا، سیہون دھماکہ ہوا تو لوگ پڑے تھے مگر کوئی ایمبولنس ہی نہیں تھی، سندھ میں پانی طاقت ور لے جاتا ہے جس کی لاٹھی اس کی بھینس والا قانون ہے، سندھ کے لوگو! تبدیلی کی سب سے زیادہ آپ کو ضرورت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain