تازہ تر ین

غیر ملکی امداد لینے والی ” این جی اوز“ بارے بڑا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی دارالحکومت میں غیرملکی امداد لے کر چھپانے والی این جی اوز کی فہرستیں تیار کرکے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں غیرملکی امداد چھپانے والی این جی اوز کے خلاف کریک ڈاو¿ن کی تیاریاں شروع کردی گئیں اور نامزد این جی اوز کی فہرستیں تیار کرکے چھاپہ مار ٹیمیں بھی تشکیل دےدی گئی ہیں۔چیف کمشنر آفس کے مطابق رفاعی کاموں کےلئے ایک ہزار 427 این جی اوز رجسٹرڈ ہیں تاہم اب تک کسی بھی این جی او نے بیرونی امداد کی تفصیلات فراہم نہیں کیں اور اسی وجہ سے رواں برس 471 این جی اوز کی رجسٹریشن بھی منسوخ کی جاچکی ہے۔لیبر ڈیپارنمنٹ کے مطابق این جی اوز بیرون ملک سے آنے والی کتنی فنڈنگ لیتی ہیں اس کا کوئی حساب نہیں اور منصوبوں کے نام پر کروڑوں روپے کہاں جاتے ہیں اس کا بھی کوئی ریکارڈ موجود نہیں، اب تمام این جی اوز کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے اور بہت جلد کریک ڈاو¿ن بھی شروع کردیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain