تازہ تر ین

اب منی ٹریل پیش کی تو کیا ہوگا؟, دیکھئے بڑی خبر

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) سینٹ میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف خاندان جے آئی ٹی پہ دباو¿ ڈال رہا ہے ، اسی لئے 2ارکان پہ اعتراض کیا گیا، اب کوئی بھی نئی منی ٹریل پیش کی تو مزید پھنس جائیں گے، شریف خاندان پرانے ہتھکنڈے استعمال کررہا ہے ، جے آئی ٹی ان کے دباو¿ میں آ سکتی ہے کیونکہ افسران نے نوکری بھی تو کرنی ہے ، نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ ان کو گاڈفادر بھی نہیں کہا جاسکتا کیونکہ یہ پھنس جائیں تو پاو¿ں پڑتے ہیں اور مشکل سے نکل جائیں تو گردن پکڑتے ہیں ، شریف خاندان کے پاس لندن فلیٹس کی تمام دستاویزات موجود ہیں، پیش نہیں کررہے، سپریم کورٹ کو انکی بے سروپا باتوں کو سختی سے رد کرنا چاہئے ، جے آئی ٹی کو ادھر ادھر کہیں جانے کی ضرورت نہیں ، سیدھے سیدھے سوالات پوچھیں ،کیونکہ بار ثبوت شریف خاندان پر ہے ، ان سے ملکیت ، آمدن اور ٹیکس بارے سوالات کریں ، سپریم کورٹ بنچ کے 2سینئر ججز نے شریف خاندان کے حوالے سے جو فیصلہ کای وہ بالکل درست سمجھتا ہوں، باقی تین ججز بھی انکے دفاع کو معتبر نہیں سمجھتے ، اعتزاز احسن نے کہا کہ جے آئی ٹی کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پانچوں ججز مل بیٹھ کر حتمی فیصلہ کرینگے، جن میں سے دو سینئر ججز نے اپنی رائے دیدی تھی وہ بھی رائے تبدیل کرنے کا حق رکھتے ہیں ، اصولی طور پر جے آئی ٹی کی تمام کارروائی شفاف اور سماعت پبلک ہونی چاہئے، کم از کم فریقین کے وکلاءکارروائی سے آگاہ کیا جانا چاہئے، لیبک سماعت نہ ہونے سے شریف خاندان کو فائدہ ہے ، شریف خاندان نے اقتدار کو دنیا بھر میں ذاتی دوستیاں بنانے اور کاروبار کیلئے استعمال کیا ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain