ساہیوال (نمائندہ خبریں) وزےراعظم محمد نواز شریف نے 1320 میگاواٹ کے ساہیوال کول پاورپراجیکٹ کی افتتاحی تقریب کے دوران وزیر اعلی محمد شہباز شریف کے کام کرنے کی غیر معمولی رفتار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف اس منصوبے اور تیز رفتار ترقی کے اصل ہیرو ہیں اور جس رفتار سے شہباز شریف نے منصوبوں کو مکمل کیا ہے، وہ ”پنجاب سپیڈ“دراصل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ”سپیڈ“ ہے۔ تیز رفتار ترقی کا کریڈٹ وزیر اعلی شہبازشریف کو جاتا ہے ، جنہوں نے دن رات محنت کر اس منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچایاہے۔ 1320میگا واٹ کے اس منصوبے کو 22ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کرکے پاکستان کی تاریخ میں غیرمعمولی کارنامہ سرانجام دیا گیاہے اور اس کا کریڈٹ وزیراعلی شہبازشریف کی انتھک محنت کو جاتا ہے۔ وزیراعلی شہبازشریف نے اپنی تقریر کے دوران پہلے یہ شعر پڑھا:۔ شب گزر جائے تو ظلمت کی شکایت بے سود….درد تھم جائے تو اظہار اذیت کیسا؟ وزیراعلی نے اپنی تقریر کے اختتام پر یہ اشعار پڑھتے ہوئے کہاکہ اگرچہ وزیراعظم محمد نوازشریف مجھے پرانے اشعار پڑھنے سے منع کرتے ہیں لیکن آج اس خوشی کے موقع پر یہ اشعار انتہائی مناسب ہیں۔ تمنا آبرو کی ہے اگر گلزار ہستی میں….تو کانٹوںمیں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے نہیں یہ شان خود داری چمن سے توڑ کر تجھ کو….کوئی دستار میں رکھ لے کوئی زیب گلو کر لے۔






































