اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف زرداری نے رمضان المبارک سے قبل دبئی جانے کا فیصلہ کرلیا۔ دبئی سے یورپ اور وہاں سے امریکہ بھی جائینگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری آئندہ 24گھنٹوں میں سے دبئی روانہ ہوجائینگے۔ ان کی صاحبزادی آصفہ بھٹو بھی ان کے ہمراہ جائینگی۔ آصف زرداری دبئی سے یورپ جائینگے جس کے بعد امریکہ روانہ جائینگے۔






































