تازہ تر ین

شریف خاندان پھنس گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ شریف خاندان کے پاس کوئی منی ٹریل نہیں ہے، پھنس چکے ہیں اس لئے ماضی کی طرح اپنے اصل ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں، شریف خاندان کسی بھی حد تک جا سکتا ہے، نہال ہاشمی کے اندر بھی نوازشریف بولے ہیں، ابھی تو ایک اور بڑا ڈرامہ ہونے والا ہے۔ نوازشریف بڑی عاجزی سے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوں گے اور پھر عرصہ دراز تک لیگیوں کی اس بات پر عدل فاروقی اور عدل جہانگیر کی مثالیں سن کر ہمارے کان پک جائیں گے۔ نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ واٹس ایپ کالر ایک من گھڑت کہانی ہے اس میں ججز پر الزام لگایا جا رہا ہے اگر اعلیٰ عدالت نے اس کا نوٹس نہ لیا تو ایسے مزید جھوٹ بھی سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کا یہ پرانا وطیرہ ہے جب سے پھنس جاتے ہیں تو سب سے پہلے تو وقت خریدتے ہیں تاخیر کا شکار کراتے ہیں پھر اپنے لگائے اداروں کے سربراہان کو استعمال کرتے ہیں اس سے بھی کام نہ بنے تو ان کے پاس قربانی کے تیار بکرے ہوتے ہیں ان کی بھینٹ چڑھاتے ہیں جیسے مشاہد اللہ، پرویز مشرف اور اب نہال ہاشمی کی بھینٹ دی گئی ہے۔ اگر پھر بھی کچھ نہ ہو تو یہ پاﺅں پڑ جاتے ہیں اور اگر کوئی ان کے پاﺅں پڑ جانے پر ان سے نرمی برت لے تو یہ طاقت حاصل کرتے ہی اس کا گلا پکڑ لیتے ہیں۔ پیپلزپارٹی ٹکٹ دیتے وقت دیکھتی ہے کہ امیدوار کا بیک گراﺅنڈ کیا ہے سیاسی خدمات کیاں ہیں نواز شریف کیلئے ورکر کی کوئی اہمیت نہیں ہے اور ٹکٹ دیتے ان کی زیادہ فوقیت ریٹائرڈ جرنیل یا ججز ہوتی ہے۔ موجودہ وقت میں تین سابق جرنیل ن لیگ کی ٹکٹ پر سنیٹر بنے ہیں۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ نہال ہاشمی کو سنیٹر شپ سے علیحدگی مہنگی نہیں پڑے گی انہیں تو انعام سے نوازا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain