Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
    • بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
    • میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
    • پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اگر یہ کام نہ ہوا تو انتخابات پرانی حلقہ بندیوں پر ہونگے،چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

    By Daily Khabrainجون 22, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    election commission of pakistan
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے لیے آئندہ عام انتخابات 2018کے حوالے سے بہت ساری مشکلات کھڑی کر دی گئی ہیں،جب تک الیکشن کمیشن کو مردم شماری کا فائنل ڈیٹا فراہم نہیں کیا جاتا اس وقت تک نئی حلقہ بندیوں پر کام شروع نہیں کیا جاسکتا ، قانون کسی بھی عبور ی ڈیٹاکو استعمال میں لانے کی اجازت نہیں دیتا اس صورت میں مجبوراً ہمیں موجودہ حلقہ بندیوں کے مطابق ہی عام انتخابات 2018 کروانے ہونگے،حکومت نئے انتخابی قانون کو جلد نمٹانے میں بھی سنجیدہ دکھائی نہیں دیتی۔ بدھ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان میں نئی مردم شماری اور نئی حلقہ بندیوں کے حوالے منعقدہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق جب تک مردم شماری کی حتمی رپورٹ باقاعدہ سرکاری طور پر شائع نہیں کی جاتی تو ا±س وقت تک حلقہ بندیوں کا کام شروع نہیں کیا جا سکتا ہے ،یہ ایک قانونی شق ہے جس میں کسی قسم کی تبدیلی ممکن نہیں۔انھوںنے کہا کہ الیکشن کمیشن کے لئے آئندہ عام انتخابات 2018کے حوالے سے بہت ساری مشکلات کھڑی کر دی گئی ہیں۔ ایک طرف نیا الیکشن ایکٹ 2017 ابھی تک فائنل نہیں ہوا اور کے ساتھ ساتھ اب مردم شماری اور حلقہ بندیوں کے حوالے سے اپریل 2018 تک مردم شماری کی رپورٹ میں مزید مسائل پیدا ہو گئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت کسی بھی طور پر سنجید ہ نظر نہیں آ رہی کہ وہ نئے انتخابی قانون کو جلدنمٹائیں۔ تاکہ الیکشن کمیشن کو عام انتخابات 2018کے تیاریوں کے حوالے سے پورا موقع اور وقت مل سکے اور اب ادارہ شماریات نے بھی مطلوبہ ڈیٹا اپریل 2018کو دینے کا اعلان کر کے حلقہ بندیوں کے کام کو بھی کھٹائی میں ڈال دیا ہے اب الیکشن کمیشن کے لئے قانونی طور پر کسی بھی طرح پر ممکن نہیں رہا کہ ہم نئی حلقہ بندیوں کر کا م شروع کروا سکیں۔ انھوں نےکہا الیکشن کمیشن کو حلقہ بندی کے کام کے لیے سات ماہ درکار ہیں، اگر محکمہ شماریات اپریل 2018 میں حتمی رپورٹ فراہم کر رہاہے کہ تو یہ کسی طور پر ممکن نہیں کہ 2018کے عام انتخابات مقررہ وقت جولائی ، اگست 2018 میں نئی حلقہ بندیوں کے ساتھ ہوں سکیں۔ مجبور ہمیں موجوہ حلقہ بندیوں پر ہی 2018 کے عام انتخابات کروانے پڑیں گے۔اجلاس میں پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے چیف شماریات کمشنر آصف باجوہ نے الیکشن کمیشن کو مردم شماری کے حوالے سے بریفنگ دی۔ اجلاس میں چاروں ممبران الیکشن کمیشن اور الیکشن کمیشن کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میںچیف شماریات کمشنر آصف باجوہ نے بتایا کہ مردم شماری کا کام مکمل ہو گیا ہے اور اضلاع سے وصول شدہ اعدا دو شمار کی ڈیٹاانٹر ی کا کام جاری ہے۔انھوں نے بتایا کہ اپریل 2018 تک قومی ، صوبائی اور ضلع سطح پر مردم شماری کی حتمی رپورٹ شائع کر دی جائے گی۔ اور یوں پھر الیکشن کمیشن کے حوالے کیا جا سکے گااور اس سے پہلے یہ ڈیٹا دینا ممکن نہیں تاہم عبوری ڈیٹا جولائی 2017 کے آخر تک دے سکتے ہیں جو کہ حتمی اور شائع شدہ نہیں ہوگا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز

      خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری

      عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.