تازہ تر ین

چور پکڑا گیا, اب قاتل کی باری, طاہر القادری نے خبردارکردیا

لاہور(وقائع نگار) سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے شہداءکے ورثاءکوکوئی خرید نہیں سکا، انہوں نے کہاکہ چور پکڑا گیا ہے، قاتل ابھی باقی ہے۔ جلسے کے دوران انہوں نے کہاکہ نوازشریف بتائیں! ووٹ کے تقدس کوپامال کس نے کیا تھا؟ چھانگا مانگا میں ایم پی ایز اور ایم این اے کو کس نے پیسے دیے؟آپ ماڈل ٹاو¿ن کیس میں پھانسی چڑھنے والے ہیں۔ نواز شریف کہتے ہیں آئین میں ترمیم کریں گے، نواز شریف آئین سے امانت اور صداقت کو نکالنا چاہتے ہیں، ووٹ کا تقدس بھی نواز شریف نے ہی پامال کیا، نواز شریف ارکان اسمبلی کی بولیاں لگاتے ہیں۔ نواز شریف نے صدر کے ساتھ مل کر بے نظیر کو نکالا۔ سیاست میں کرپشن کو متعارف کرایا، چھانگا مانگا کی سیاست متعارف کروائی۔ پاکستان کے جمہوری نظام کو تباہ و برباد کیا اور10 سال تک ضیاءالحق کی گود میں پرورش پائی اور 35 سال سے ملک میں برسراقتدار ہیں۔ نواز شریف کا انقلاب “نواز شہباز بچاو¿” انقلاب ہے۔ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نظام بدلنا یاد آیا ہے جبکہ شہباز شریف کہتے ہیں کہ اشرافیہ نے ملک لوٹ لیا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے مال روڈ پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا ہے کہ احتجاج کی یہ تحریک ختم نہیں ہوگیا،انصاف کامطالبہ لیکرقریہ قریہ نگر نگر جائیں گے۔ مظاہرین نے ثابت کردیا سانحہ ماڈل کے متاثرین تنہا نہیں، لواحقین نے فرعون کی طاقت، قارون کی دولت ٹھکرائی، وہ وقت دور نہیں،جب ماڈل ٹاو¿ن کے شہداءکو انصاف ملے گا۔طاہرالقادری نے کہا کہ دھرنے کے آخری لمحے تک آپ کے ساتھ بیٹھا ہوں، شیخ رشید سمیت دیگر رہنما بھی آپ کے ساتھ بیٹھیں گے، احتجاج کی یہ تحریک ختم نہیں ہوگی، چاہیں توانصاف چھین سکتے ہیں مگرقانون ہاتھ میں نہیں لیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کاپنجاب میں اقتدارنوازشریف کی طاقت ہے، حکمران آئین سے امانت ودیانت کی شقیں ختم کرنا چاہتے ہیں، ووٹ کے تقدس کو پامال کرنے والے بھی یہی لوگ ہیں، انہوں نے ایم پی ایز اور ایم این ایز کی بولیاں لگائیں، آپ جمہوریت پسند ہوتے تو بےنظیر کی حکومت نہ گراتے۔انہوں نے کہا کہ سیاست میں کرپشن آپ نے ہی متعارف کروائی،کیا آپ چھانگا مانگا میں ایم پی ایز کو نمازیں پڑھارہے تھے؟آپ جی ٹی روڈ پر مجھے للکارتے رہے،آپ کی تکلیف سمجھتا ہوں، آپ ماڈل ٹاو¿ن کیس میں پھانسی چڑھنے والے ہیں،آپ کو28جولائی کے بعد نظام بدلنا یاد آیا۔سربراہ پاکستان عوامی تحریک نے کہا کہ شہبازشریف کو اپنے ہی کمیشن نے ذمہ دار ٹھہرایا،اگرآپ ذمہ دار نہیں تو رپورٹ پبلک کیوں نہیں کرتے؟عیدالاضحیٰ کے بعد فیصل آباد میں بڑی ریلی ہوگی، ملتان اور راولپنڈی میں بھی احتجاج کریں گے،انصاف کامطالبہ لیکرقریہ قریہ نگر نگر جائیں گے۔طاہرالقادری نے کہا کہ آج مطالبہ ہے جسٹس باقر نجفی رپورٹ پبلک کی جائے،آئین کی رو سے ہم جاننا چاہتے ہیں رپورٹ میں لکھا کیا ہے؟ ڈھائی سال سے ہائیکورٹ میں تاریخ نہیں پڑرہی ہے، نجفی رپورٹ کو ہمارے استغاثہ کے مقدمے کا حصہ بنادو۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف صاحب! کیا آپ کو پتہ ہے اشرافیہ کسے کہتے ہیں؟ اشرافیہ کا مطلب ہے شریف برادران کی حکومت، شہباز شریف واقعی سچ کہہ رہے ہیں، وہ لوٹ کر کھا گئے ہیں۔خطاب کے دوران طاہر القادری کا کہنا تھا کہ آپ بیریئر ہٹانے نہیں کیریئر بنانے گئے تھے، آرٹیکل 62، 63 کا سبق میں نے پڑھایا تھا، پولیس کے ذریعے ماڈل ٹاو¿ن میں قتل عام کرایا گیا، انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاو¿ن کے شہداءکا کیا قصور تھا؟ جسٹس باقر نجفی کی کمیشن رپورٹ پبلک کر دیں۔ طاہر القادری نے خطاب کے دوران عید کے بعد فیصل آباد میں ریلی نکالنے کا اعلان بھی کر دیا، ان کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور ملتان سمیت ہر شہر میں احتجاج کریں گے، ہمارا صرف ایک مطالبہ ہے کہ جسٹس نجفی کی رپورٹ عام کی جائے۔طاہر القادری نے وزیر اعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرکے کہا، شہباز شریف صاحب! آپ کے بھی بیٹے، بیٹیاں ہیں، کئی سال گزر گئے، انصاف نہیں مل رہا، بے گناہوں کو شہید کیا گیا۔ڈاکٹر طاہر القادری نے اپنے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ وہ 9 بجے دوبارہ خطاب کریں گے۔ تاہم کچھ مقررین کے خطاب کے بعد وہ کچھ دیر کیلئے پھر ڈائس پر آئے اور سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کا ذکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئے۔ انہوں نے حکمرانوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا ظالمو! احتجاج نواز شریف، شہباز شریف کی ریاستی دہشت گردی کیخلاف ہے، ہمارا احتجاج چیف جسٹس کیخلاف نہیں ہے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے ایک بار پھر سے خطاب کرتے ہوئے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے تحت دھرنا ختم کیا ہے۔ ہم نواز شریف کی طرح عدلیہ کو گالیاں نہیں دینگے، لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کا احترام کرتے ہوئے ٹھیک 10 بجے دھرنا ختم کرتے ہیں مگرانصاف کے حصول کیلئے ہمارے احتجاج کا یہ سفر جاری رہے گا اور اگلا احتجاج فیصل آباد میں ہو گا، انصاف اور قصاص لے کر رہیں گے، شریف برادران میرے غریب کارکنوں کو نہیں خرید سکتے، یہ فقیری نہیں بیچتے، ہم اپنی فقیری پر ناز کرتے ہیں، ماو¿ں، بیٹیوں کے سمندر میں جے آئی ٹی ممبران کو لاکھ مرتبہ سلام کرتا ہوں، جے آئی ٹی ممبران نے انصاف کی تاریخ رقم کی، سپریم کورٹ کے جج صاحبان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اورآخر پر طاہر القادری نے جلسے کے ختم ہونے کا اعلان کر دیا۔ شیخ رشید کا پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹان کے 14شہداکا نوٹس کیوں نہیں لگایا گیا؟ہمارے غریب لوگ ان کی طرز حکمرانی کی وجہ سے اپنے بچے اور گردے بیچنے پر مجبور ہیں۔ تفصیلات کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا پاکستان عوامی تحریک کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہاں ہر بات پر نوٹس لیا جاتا ہے مگر ماڈل ٹان کے 14 شہدا کا نوٹس کیوں نہیں لیا گیا؟نواز شریف کے طرز حکمرانی کی وجہ سے ہمارے غریب لوگ اپنے بچے اور گردے بیچنے پر مجبور ہیں۔موجودہ نظام کو نواز شریف سے خطرہ ہے۔ شیخ رشید کا نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ کس منہ سے نظر ثانی کی اپیل کر رہے ہیں؟نواز شریف مجھے کہتے تھے کہ تم اسمبلی میں نہیں رہو گے،نواز شریف نے دس سال ضیا کی گود میں گزارے جبکہ یہ نظام نواز شریف کی وجہ سے خطرے میں ہے اور اگر نظام کو کچھ ہوا تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہو ں گے۔ اعجازالحق کو حرفی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آپ ان کے ساتھ بیٹھے ہیں اور یہ آپ کے باپ کے بارے اتنی غلط باتیں کر رہے ہیںآپ کو تو چاہیے تھا کہ آپ ان سے علیحدگی کا اعلان کر دیتے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ہم سی پیک کے ساتھ ہیں مگر چور بازاری نہیں چلنے دیں گے،ہماری معیشت تباہ کر دی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب یہ دونوں بھائی حدیبیہ کیس میں جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیر قانون پنجاب جب تک پھانسی کے پھندے پر نہیں لٹکیں گے اس وقت تک ماڈل ٹاون شہد ا کے ورثا کو تسکین نہیں ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ میں ماڈل ٹاون شہدا کے لواحقین کو سلام پیش کرتی ہوں،حکومت شہدا کے لواحقین کو انصاف فراہم کرے اورکیا وجہ ہے شہدا کے ورثا دھکے کھا رہے ہیں؟انہوں نے کہاکہ پولیس کسی کی ذاتی ملازم نہیں پبلک سرونٹ ہے،پاکستان کو سب سے پہلے بوسیدہ نظا م سے نجات چاہیے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain