Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
    • کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند
    • وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا
    • سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم
    • مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
    • بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں واپسی کا امکان
    • پنجاب میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: مریم نواز
    • گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش
    • پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا
    • فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی
    • پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
    • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    وزیراعلیٰ نے کاشتکاروں کیلئے اربوں کا اعلان کردیا

    By Daily Khabrainاگست 21, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    shahbaz shareef.jpg
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ زراعت کو قومی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت حاصل ہے۔ زراعت، لائیوسٹاک کو ترقی دے کر غربت اور بےروزگاری جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کی فلاح وبہبود اور زرعی شعبہ کی ترقی کے لئے اربوں روپے کا پیکیج دیا گیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے زراعت کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کو اپنی اولین ترجیح بنایا ہے۔ زرعی شعبہ اور کسان دوستی ہماری معاشی منصوبہ بندی کا بنیادی ستون ہے۔ فی ایکڑ پیداوار میں اضافے اور چھوٹے کاشتکار کی حالت زار بدلنے کےلئے انقلابی نوعیت کے ا قدامات کئے ہیں۔ زرعی شعبہ کی ترقی اور چھوٹے کاشتکار کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کےلئے اربوں روپے کے وسائل مختص کئے گئے ہیں۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار چھوٹے کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی کا شاندار پروگرام شروع کیا گیا ہے اور ملک کی 70سالہ تاریخ کا یہ بھی پہلا موقع ہے کہ بے زمین کاشتکاروں کو بھی بلاسود قرضے فراہم کئے جا رہے ہیں۔ بلاسود قرضوں کی فراہمی کے اس پروگرام سے زرعی پیداوار بڑھے گی اور چھوٹا کاشتکار خوشحال ہو گا۔ اربوں روپے کے بلا سود قرضوں کے اس پروگرام سے لاکھوں چھوٹے کاشتکار مستفید ہوں گے۔ پنجاب حکومت کے زرعی شعبے کی ترقی کے انقلابی پروگراموں سے حقیقی معنوں میں چھوٹے کسان کو ریلیف مل رہا ہے۔ زرعی ٹیوب ویلز کے بجلی کے نرخوں میں کمی، زرعی لوازمات کی رعایتی نرخوں پر فراہمی اور سستے داموں کھادوں کی فراہمی سے بھی چھوٹے کاشتکار کو ہی فائدہ ہواہے۔ اربوں روپے کا کسان پیکیج اور بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام زرعی شعبے میں انقلاب کی نوید ہے اور کسان پیکیج اور بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام چھوٹے کاشتکاروں کی فلاح کےلئے حکومت کا تاریخ ساز اقدام ہے۔ وزیراعلی محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ کاشتکاروں کے مفادات کو مقدم رکھا ہے۔ کسان پیکیج اور بلاسود قرضوں کی فراہمی کے پروگرام بھی چھوٹے کاشتکاروں کی ترقی کو پیش نظر رکھ کر ترتیب دئےے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلاسود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام زرعی معیشت کے فروغ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور یہ پروگرام زرعی شعبے کی ترقی اور سبز انقلاب کا پیشہ خیمہ ثابت ہوگا۔ اس پروگرام پر عملدرآمد کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے شفاف اور فول پروف نظام بنایا گیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت اب تک اربوں روپے کے قرضے لاکھوں چھوٹے کاشتکاروں کو تقسیم کئے جا چکے ہیں جبکہ ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے کاشتکاروں کے لئے بلاسود قرضوں کے حصول کا طریقہ کار آسان بنایا گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کاشتکاروں کیلئے بلا سود قرضوں کی فراہمی کا پروگرام زرعی شعبہ کی ترقی کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے اور اربوں روپے کے کسان پیکیج کے ذریعے غریب اور چھوٹے کاشتکاروں کو ان کا حق دیا گیا ہے۔ وزیراعلی پنجاب نے خیبر پختونخوا میں ڈینگی کی وباءسے نمٹنے کے حوالے سے پنجاب کی میڈیکل ٹیم کے ا راکین کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔ وزیراعلی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے بہن بھائیوں کو ڈینگی سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں اورڈینگی پر قابوپانے کے لئے خیبر پختونخوا کے عوام اور حکومت سے ہر ممکن تعاون کیا جائے۔ میڈیکل ٹیموں کے اراکین اور موبائل ہیلتھ یونٹ ڈینگی سے متاثرہ افراد کو طبی سہولتوں کی فراہمی کے لئے شب وروز کام کریں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند

      وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.