Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
    • کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند
    • وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا
    • سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم
    • مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
    • بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں واپسی کا امکان
    • پنجاب میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: مریم نواز
    • گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش
    • پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا
    • فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی
    • پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
    • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    شریف خاندان کی گرفتاری کا حکم, نیب نے خبردار کردیا

    By Daily Khabrainاگست 21, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور (رپورٹنگ ٹیم) سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کے صاحبزادے حسن‘ حسین نواز‘مر یم ان کے شوہر کیپٹن (ر) محمد صفدر اور وزیر خزانہ اتوار کے روز بھی نیب میں پیش نہ ہوئے جبکہ نیب شریف خاندان کی عدم پیشی پر 8 ستمبرکو رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کرےگی‘ دوران تحقیقات مطلوبہ افراد کو گرفتار کرنے کا اختیار ہے اور عدالت ازخود گرفتاری کا حکم بھی دے سکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز بھی نیب ٹیم دوپہر 2 بجے تک شریف فیملی کا انتظارکرتی رہی لیکن اسکے باوجود وہ نیب کے سامنے پےش نہےں ہوئے جبکہ بےگم کلثوم نواز‘حسن اور حسین نواز لندن میں اور کیپٹن (ر) محمدصفدر مانسہرہ اور میاں نوازشر ےف اور انکی صاحبزادی مر یم نواز رائے ونڈ مےں موجود ہےں اور اتوار کے روز نےب لاہور مےں نےب کی ٹیم2بجے تک شر ےف فےملی کا انتظار کرتی رہی اورا س موقعہ پر رےنجرز کے ساتھ ساتھ پولےس اور قانون نافذ کر نےوالے اداروں کے اہلکاران سےکورٹی کے فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں جبکہ شر یف فےملی کی عدم پےشی کی وجہ سے اب نےب کی وجہ سے شر ےف فےملی کو آخری نوٹس جاری کیاجائےگا، نیب ذرائع کا کہناہے شریف خاندان کی عدم پیشی پر 8 ستمبرکورپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کریں گے دوران تحقیقات مطلوبہ افرادکوگرفتارکرنے کااختیارہے اورعدالت ازخودگرفتاری کاحکم بھی دے سکتی ہے۔ ایون فیلڈ لندن اپارٹمنٹس کی تحقیقات کے لیے طلبی کے باوجود سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف یا ان کے خاندان کا کوئی فرد نیب لاہور دفتر میں پیش نہ ہوا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہور نے شریف فیملی کو جمعہ کے روز نوٹسز جاری کیے تھے اور اتوار کے روز 10 اور11 بجے طلب کیا تھا ڈی جی نیب لاہورمیجر(ر) سلیم شہزاد کی سربراہی میں چھ رکنی ٹیم نے شریف فیملی سے ایون فیلڈ لندن اپارٹمنٹس کے حوالے سے سوالات کرنا تھے، نیب لاہور نے نواز شریف،حسین نواز، حسن نواز، مریم نواز اور کیپٹن(ر) محمد صفدر کو اتوار کے روز طلب کیا تھا نیب نے دن 10بجے مریم نواز جبکہ دن 11 بجے شریف فیملی کے دیگر افراد کو طلب کیا تھا تاہم اتوار کے روز شریف فیملی کی جانب سے کوئی فرد یا ان کا وکیل پیش نہیں ہوا۔نیب ذرائع کے مطابق شریف فیملی کو تیسرا اور حتمی نوٹس جاری کیا جائے گا اور اس کے بعد بھی وہ پیش نہ ہوئے تو سپریم کورٹ میں آٹھ ستمبر کو رپورٹ پیش کر دی جائے گی اور چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری کو بھی آگاہ کر دیا جائے گا اور ان کی ہدایات کی روشنی میں فیصلہ کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق اگر شریف فیملی نیب میں پیش نہ ہوئی تو مزید نوٹس جاری نہیں کیا جائے گا ریفرنس دائر کرنے کے لیے نیب کے پاس 21 دن رہ گئے ہیں نیب ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی سے ملنے والے مواد کی بنیاد پر شریف فیملی کے خلاف ریفرنس دائر کردیئے جائیں گے اور کوئی مزید نوٹسز میاں نواز شریف یا ان کے اہلخانہ یا وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو جاری نہیں کیے جائیں گے نیب کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوبھی 23 اگست کو طلب کیا گیا ہے اگر وہ پیش نہ ہوئے تو جے آئی ٹی سے ملنے والے ریکارڈ کے مطابق ریفرنس تیار کر کے عدالت میں دائر کر دیا جائے گا جبکہ گرفتاری کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے احکامات احتساب عدالت دے گی اگر احتساب عدالت گرفتاری کے احکامات جاری کرے گی تو یہ احکامات نیب کی ٹیم یا پولیس کو جاری کیے جا سکتے ہیں۔اگر دونوں ٹیمیں بھی انہیں گرفتار کرنے میں ناکام رہتی ہیں اور وہ عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوتے تو ایسی صورت میں ملزمان کی گرفتاری کے ساتھ ساتھ ان کی جائیداد کی ضبطی اور ان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کی جا سکتی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند

      وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.