Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
    • کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند
    • وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا
    • سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم
    • مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
    • بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں واپسی کا امکان
    • پنجاب میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: مریم نواز
    • گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش
    • پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا
    • فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی
    • پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
    • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ڈان لیکس کی انکوائری بارے ڈی جی آئی ایس پی آر نے صاف جواب دیدیا

    By Daily Khabrainاگست 21, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    dgisprmajorgeneralasifghafoor
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

     راولپنڈی: ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے خیبر ایجنسی کی وادی راجگال میں آپریشن خیبر فور کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ زمینی اہداف حاصل کرلیے۔جی ایچ کیو راولپنڈی میں میڈیا بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 15 جولائی سے خیبر فور آپریشن کیا تھا جو آج مکمل کر لیا گیا ہے، آپریشن بہت مشکل تھا لیکن اس  دوران 253 کلومیٹر کا علاقہ کلیئر کرایا گیا۔ راجگال اور شوال میں ایک ایک دہشت گرد ہمارے نشانے پر تھا اور وہاں زمینی اہداف حاصل کر لئے گئے ہیں، آپریشن کے دوران 52 دہشت گرد ہلاک اور 31 زخمی، جبکہ 4 نے خود کو فورسز کے حوالے کیا، اس دوران 2 سپاہی شہید جب کہ  6 زخمی بھی ہوئے۔ خیبر فور آپریشن کیلیے افغان سیکیورٹی فورسز سے بھی تعاون لیا گیا، آپریشن کے دوران 152 بارودی سرنگیں ناکارہ بنادی گئی ہیں۔ آئی ای ڈی بنانے کے ایک مواد پر میڈ ان انڈیا کا لیبل چسپاں ہے۔سول ملٹری تعلقات پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ  سول ملٹری تعلقات میں کوئی تقسیم نہیں، سویلین اور ملٹری میں کوئی تفریق نہیں، دونوں ایک ہیں، سویلین جس ماحول میں رہتے ہیں، وہاں سیاست ہے اور سیاسی سرگرمیوں سے فوج کا کوئی تعلق نہیں۔ کبھی اختلافات ہوبھی تواسے سول ملٹری تعلقات سے منسلک نہ کریں۔ فنکشنل معاملات میں اختلاف رائے تو خونی رشتوں میں بھی ہوتا ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ آپریشن ردالفساد کے تحت ملک بھر میں 3 ہزار 300 آپریشن کیےگئے،پنجاب میں انٹیلی جنس اطلاعات پر 1728 آپریشن کیے گئے، لاہور میں ارفع کریم ٹاور کے قریب حملہ آوروں کا ہدف وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔فاٹا میں اصلاحات سے متعلق ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فاٹا میں اصلاحات بہت ضروری ہیں لیکن سیاسی نظام میں اس کا طریقہ کارہوتاہے، وہاں کے لوگوں کو پاکستانی ہونے کا حق اور ان کو وہ تمام سہولیات ملنی چاہئیں جو ایک پاکستانی کا حق ہے، پاک فوج کے جانب سے اس سلسلے میں تجاویز حکومت کودی جا چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کسی دہشت گرد تنظیم کا منظم نیٹ ورک نہیں، شمالی وزیرستان میں بلاامتیاز آپریشن کیا گیا، امریکی وفود کو واضح طور پر یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں  بلاامتیاز آپریشن کیے گئے ہیں اور امریکا کی افغان پالیسی سے متعلق دفتر خارجہ بیان جاری کرے گا۔کراچی کے حوالے سے ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ کراچی میں رینجرزکےآپریشن سےدہشتگردی میں کمی ہوئی، 2017 میں کراچی میں دہشت گردی کا ایک واقعہ پیش آیا،پولیس مضبوط ہوگی تو اسٹریٹ کرائم میں وقت کےساتھ کمی آئے گی۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن شروع ہوا تو فاٹا کے بہت سے لوگ آئی ڈی پیز بن گئے لیکن 95 فیصد آئی ڈی پیز اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں، قبائلی علاقوں میں کلیئرنس کے بعد ترقیاتی مرحلہ جاری ہے، اس مرحلے میں 147 اسکول ،17 ہیلتھ یونٹس اور 27 مساجد قائم کی گئی ہیں۔ فاٹا کے بہت سے کیڈٹس پاک فوج میں تربیت لے رہے ہیں، اس کے علاوہ وہاں کے نوجوانوں کی رجسٹریشن کی جائے گی۔

    پرویز مشرف سے متعلق میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پرویز مشرف پاک فوج کے سربراہ رہے ہیں، انہوں نے پاک فوج میں نمایاں خدمات سرانجام دی ہیں لیکن اب انہیں ریٹائر ہوئے بھی کئی برس ہوگئے ہیں۔ سیاست  سے متعلق پرویز مشرف بیان بحیثیت سیاست دان دیتے ہیں۔ پرویزمشرف کا سیاسی لیڈر کے طور پر بیان ان کا اپنا نکتہ نظرہے، فوج سے متعلق بیان آرمی چیف ہی دے سکتے ہیں۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ راولپنڈی میں مسجد پر حملے کا نیٹ ورک پکڑا گیا، گرفتاردہشت گردوں کواین ڈی ایس اور”را” کی حمایت حاصل تھی، اس حملے میں اسی مسلک کے لوگ ملوث تھے، ان  کا مقصد ملک میں فرقہ واریت کو ہوا دینا تھا۔ ہم متحد رہے تو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

    ڈان لیکس رپورٹ سے متعلق میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ چوہدری نثار وزیر داخلہ رہ چکے ہیں، ڈان لیکس انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کااختیار حکومت کا ہے، ڈان لیکس رپورٹ حکومت کو منظر عام پر لانی ہے فوج کو نہیں۔ حقائق جاننا عوام کا حق ہے، جو ڈان لیکس انکوائری منظرعام پر لانا چاہتا ہے وہ حکومت سے درخواست کرے۔

    قومی پرچم کو نذر آتش کرنے کی وڈیو اور تصاویر سے متعلق میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاکستان کا پرچم جلانےوالا پاکستانی نہیں، کوئی بھی پاکستانی پرچم کی توہین برداشت نہیں کرسکتا، سب جانتے ہیں کہ پرچم نذرآتش کرنے کے پیچھے کون ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند

      وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.