Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
    • کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند
    • وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا
    • سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم
    • مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
    • بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں واپسی کا امکان
    • پنجاب میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: مریم نواز
    • گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش
    • پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا
    • فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی
    • پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
    • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ایم کیو ایم کے بکھرے دھڑے پھر سے ایک ساتھ , دیکھئے اہم ترین خبر

    By Daily Khabrainاگست 22, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    mqm flag khabrain
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    کراچی (این این آئی) پاک سرزمین پارٹی اور مہاجر قومی موومنٹ نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت سے مشاورت کے بعد شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے وفود نے کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کے لئے رابطے کیے ہیں،عامر خان، فیصل سبزواری اور کامران ٹیسوری پر مشتمل ایم کیو ایم پاکستان کے وفد نے پاک سرزمین پارٹی کے دفتر کا دورہ کیا۔پاک سرزمین پارٹی کے حفیظ الدین، ڈاکٹر صغیر اور وسیم آفتاب نے وفد کا استقبال کیا اور ان سے خیریت دریافت کی۔اس موقع پر سیاسی صورتحال اور بلدیاتی حکومتوں سے متعلق آل پارٹیز کانفرنس سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ایم کیو ایم کے وفد نے 22 اگست کو بلائی جانے والی کل جماعتی کانفرنس میں پی ایس پی کو شرکت کی دعوت بھی دی۔ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران پی ایس پی کے رہنما انیس ایڈووکیٹ نے کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام ایک ملک دشمن سے نجات کا دن منارہے ہیں، یقین ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سندھ کے عوام کی آواز سن رہی ہے۔انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ جو لوگ پاکستان کے پرچم کی توہین کرتے ہیں ان کو بے نقاب کیا جائے، بانی متحدہ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور اسی میں بقا ہے کہ اس غدار وطن سے ایم کیو ایم پاکستان بھی مکمل لاتعلقی کا اعلان کرے ۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا کہ دو جماعتوں کا ایک ساتھ کھڑا ہونا خوش آئند ہے، ایم کیو ایم پاکستان بانی متحدہ سے پہلے ہی لاتعلقی کا اعلان کرچکی ہے، ہمیں متنازع گفتگو سے پرہیز کرنا چاہیے۔عامر خان نے کہا کہ اے پی سی میں پاکستان بالخصوص سندھ میں کرپشن پر بات ہوگی، ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کی بہتری کے لیے متفقہ لائحہ عمل طے کریں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کہ قاتل اور مقتول کی سیاست ہم نہیں ہونے دیں گے، ہمارا عزم ہے کہ ہماری صفوں میں کوئی قاتل نہیں ملے گا، سب کے پاس جاکر ہم آج اس قوم کا قرض چکا رہے ہیں۔بعد ازاں ایم کیوایم پاکستان کا وفد مہاجر قومی موومنٹ کے چیرمین آفاق احمد کے پاس پہنچا اور انہیں بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جو آفاق احمد نے قبول کرتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔آفاق احمد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان نے کہا کہ سیاسی نظریات ایک جگہ ہیں مگر ہمیں ملنا چاہیے۔جب کہ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ عوام نے سیاسی رویوں میں تبدیلی کو اچھا محسوس کیا ہے اس نے دعوت نامے کو سب نے قبول کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مہاجر قوم کے مسائل اور کراچی کے وسائل پر ہم اپنا موقف دیں گے۔خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کا وفد اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے کے لئے پیپلزپارٹی کے پاس بھی پہنچا جہاں پی پی رہنما نثار کھوڑو اور دیگر سے ملاقات کے دوران کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما کھوڑو نے کہا کہ ہم جمہوریت کے ساتھ تھے، ہیں اور رہیں گے۔ پاک سر زمین پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت قبول کرتے ہوئے (آج)22اگست کو غدار وطن سے نجات کا دن منانے کا اعلان کیا ہے ۔ پیر کو اس وقت کراچی کی سیاست میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب ایم کیو ایم پاکستان کے عامر خان، فیصل سبزواری اور کامران ٹیسوری پر مشتمل وفد نے پاک سرزمین پارٹی کے دفتر کا دورہ کیا۔پاک سرزمین پارٹی کے حفیظ الدین، ڈاکٹر صغیر اور وسیم آفتاب نے وفد کا استقبال کیا اور ان سے خیریت دریافت کی۔ایم کیو ایم نے پی ایس پی کو اپنی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی جو انھوں نے قبول کر لی ۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ایس پی کے رہنما انیس ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کو غدار وطن سے واضح اعلان لاتعلقی کرنا ہوگا ۔پاک سرزمین پارٹی کے رہنما نے کہا کہ اسی میں بقا ہے کہ اس غدار وطن سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کیا جائے۔ انیس ایڈووکیٹ نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہیں، کل پی ایس پی غدار وطن سے نجات کا دن منائے گی، سندھ کے عوام ایک ملک دشمن سے نجات کا دن منار ہے ہیں،یقین ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سندھ کے عوام کی آواز سن رہی ہے۔پی سی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہمارا اصولی موقف ہے کہ کل آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا تھا کہ دوجماعتوں کاایک ساتھ کھڑاہوناخوش آئند ہے، ہمیں متنازع گفتگو سے پرہیز کرناچاہیے، لندن سے ہم پہلے ہی لاتعلقی کا اعلان کرچکے ہیں، اتنا کافی ہے۔عامر خان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ اس شہر کی بہتری کے لیے متفقہ لائحہ عمل طے کریں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند

      وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا

      امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.