Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
    • کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند
    • وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا
    • سپر ٹائفون باوی سے 15 افراد ہلاک، بڑے پیمانے پر انخلا جاری
    • امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں
    • فلپائن میں طوفان سے ہونے والے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک
    • کراچی میں پانی چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی پولیس اسٹیشن قائم
    • مون سون کے نئے سلسلے کی پیش گوئی
    • بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی کپتانی میں واپسی کا امکان
    • پنجاب میں درجہ حرارت 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے: مریم نواز
    • گلگت بلتستان میں چینی سیاحوں کے لیے ویزا فری داخلے کی تجویز پیش
    • پنجاب حکومت نے شہریوں کے لیے جرائم کی اطلاع دینے پر انعامی اسکیم کا آغاز کر دیا
    • فرانس نے مراکش کو شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
    • ایران کا دعویٰ: امام خامنہ ای کے جنازے میں 4 کروڑ 30 لاکھ افراد نے شرکت کی
    • پاک بحریہ نے اورماڑہ کے قریب 20 عملے کے ارکان کو بحفاظت بچا لی
    • 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرنے والے باؤلرز جلد سامنے آئیں گے: عاقب جاوید
    • 11.4 ارب روپے مالیت کے اسلام آباد اسٹیڈیم منصوبے پر کام میں تیزی آ گئی
    • اہم شاہراہوں اور موٹرویز پر ٹول ٹیکس میں اضافہ کر دیا گیا
    • لاہور میں ٹیوشن سینٹر سے بچی کی لاش ملنے کا واقعہ، والد کا تہلکہ خیز انکشاف
    • "خلیج کو ایران کی بدلتی ہوئی حکمتِ عملیوں کا نشانہ نہیں بننا چاہیے، اماراتی سفارت کار
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    انتخابی اصلاحات,دھاندلی پر ریٹرننگ افسرون کیخلاف شکنجہ تیار

    By Daily Khabrainاگست 22, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    nationalassembly
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (این این آئی) اراکین قومی اسمبلی نے کہاہے کہ سیاسی جماعتوں کےلئے بھی انتخابی اخراجات کی حد مقرر کی جائے ¾ خواتین کے لئے قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کے لئے بھی کوٹہ مقرر کیا جائے‘ دوہری شہریت کے حامل افراد پر پابندی کے حوالے سے بھی بات ہونی چاہیے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں انتخابی بل 2017ءپر بحث میں حصہ لیتے ہوئے وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ 342 کے ایوان میں بلوچستان سے ممبران کی تعداد 17 ہے۔ 14 براہ راست منتخب ہوتے ہیں ¾رقبہ کے اعتبار سے بلوچستان پہلے نمبر پر ہے۔ بلوچستان کے حلقے اتنے بڑے ہیں کہ ایک امیدوار پورے حلقے میں مہم نہیں چلا سکتا۔ مجھے اپنے حلقے میں مہم کے دوران 5 ہزار کلو میٹر سفر کرنا پڑے گا۔ میری استدعا ہے کہ اس مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔ بلوچستان میں ہر ضلع کے لئے ایک نشست مختص کی جائے۔ ہماری باعزت نمائندگی ہوگی۔ بلوچستان جیسے خصوصی علاقوں کے لئے حلقہ کی آبادی میں رعایت دی جائے۔ میرے حلقے میں 30 کلو میٹر کے فاصلے پر پولنگ سٹیشن ہیں۔ بلوچستان میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال ممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات ناممکن ہے کہ کوئی ایجنسی کسی حلقہ کے نتائج تبدیل کر سکتی ہے۔ پیپلز پارٹی ہمیشہ خلاف رہی لیکن وہ تین بار حکمران بنی۔ اداروں کو اپنا کام کرنے دیں ووٹر نے فیصلہ کرنا ہے۔ غوث بخش مہر نے کہا کہ بلوچستان سمیت دیگر ایسے علاقے جہاں بڑے حلقے ہیں ان کے لئے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہے۔ دھاندلی پر ریٹرننگ آفیسر کے خلاف کیس چلنا چاہیے۔ انتخابی بل 2017ءپر بحث میں حصہ لیتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ انتخابی عمل میں وڈیروں‘ جاگیرداروں کا راج ہے‘ جب تک عام آدمی کی دسترس میں یہ انتخاب نہیں آتا منصفانہ انتخاب نہیں ہو سکتا۔ ہمیں جمہوریت کو لوگوں کے در تک لے جانا ہے۔ موجودہ نظام کے تحت کروڑوں روپے خرچ کرنے والا ہی حصہ لے سکتا ہے۔ زرعی ٹیکس جب تک نافذ نہیں ہوگا ایسے ہی لوگ آگے آئیں گے۔ 20 لاکھ آمدنی پر زرعی ٹیکس ہونا چاہیے۔ انکم ٹیکس کا نظام صوبوں کے حوالے کیا جائے۔ 120 دنوں میں اگر بلدیاتی انتخابات کرانے میں کوئی صوبہ ناکام رہتا ہے تو اس کو بھی سزا دینی چاہیے۔ مقامی نمائندوں کو اختیارات بھی دیئے جائیں۔ ہم نے سیاسی جماعتوں پر اخراجات کی حد مقرر کرنے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری ترامیم کو اصلاحات کا حصہ بنایا جائے۔ شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ نواز شریف کا وژن ہے کہ پورے پاکستان کو وہ ترقی یافتہ یکھنا چاہیے ہیں۔ اسی وژن کے مطابق تمام صوبوں کے لئے بڑے منصوبے چل رہے ہیں۔ ابھی 25 ارب روپے کا پیکج کراچی کو دیا گیا ہے۔ یہ اعلان نواز شریف نے کیا تھا۔ پانچ ارب کا حیدرآباد کے لئے ہے۔ نواز شریف کا وزیراعظم ترقیاتی پیکج ہے جس کے تحت سڑکیں‘ گلیاں بن رہی ہیں۔ ایک پیکج کے تحت علاقہ کے معززین پر مشتمل کمیٹی تجاویز دیتی ہے۔ ہم نے اس پروگرام کے لئے تمام صوبوں کو خطوط لکھے کہ وہ اس پروگرام کے حوالے سے اپنا حصہ ڈالیں۔ چند ماہ قبل کراچی جاکر ہم نے چیف سیکرٹری سے کہا کہ وہ اپنا حصہ ڈالیں۔ پنجاب اور بلوچستان کی جانب سے مثبت ردعمل ملا۔ دیگر دونوں صوبے دلچسپی نہیں لے رہے۔پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری نے کہا کہ انتخابی اصلاحات تین برس کا کام ہے ¾ آٹھ قوانین کو یکجا کرکے ایک قانون بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی ٹیکس پہلے ہی دیئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اہم ترامیم کو اس میں شامل کیا جائے۔ خواتین کو زیادہ براہ راست نشستیں پی پی نے دی ہیں مزید بھی دینی چاہئیں۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے پانچ فیصد نشستیں براہ راست خواتین کو دینے کی شق کی مخالفت درست نہیں۔ خواتین کے لئے قائمہ کمیٹیوں کی سربراہی کے لئے کوٹہ مقرر کیا جائے۔ دوہری شہریت کے حامل افراد پر پابندی پر بھی بات کرنی چاہیے۔ ڈنڈے کے زور پر ووٹ لینے کا سلسلہ ترک کیا جانا چاہیے۔اجلاس کے دور ان اظہار خیال کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ اخبار میں خبر چھپی ہے کہ ایم این ایز کو 30 ارب روپے دیئے گئے ہیں۔ اس کی وضاحت آنی چاہیے۔ بعد ازاں وفاقی وزیر شیخ آفتاب کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کے حوالے سے قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ ترقی جہاں بھی ہوگی وہ پاکستان کی ہوگی یہ کوئی مذاق نہیں ہے۔ ہم نے اپنے دور میں اپوزیشن کو فنڈز دیئے‘ یہ ان کا حق تھا۔ یہ عوام کے ووٹ لے کر آئے تھے۔ اس ایوان کا ماحول ٹھیک رکھا جائے۔ یہاں ایوان کا ماحول باہر کے حالات کو درست کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ترقیاتی فنڈز دینے ہیں تو سب کو دیں ورنہ بڑے منصوبے مکمل کرلیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      کامیاب ثالثی کے بعد کشیدگی تھم گئی؛ امریکا اور ایران کے ایکدوسرے پر حملے بند

      وزیرِ صحت نے نوجوانوں میں ایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز کی وجہ نائٹ پارٹیز کو قرار دے دیا

      امریکی قونصل خانوں نے کراچی اور لاہور میں خدمات دوبارہ شروع کر دیں

      تازہ ترین

      حکومت کا پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

      شارجہ سے پاکستان آنیوالا نجی کارگو طیارہ کراچی کے قریب لاپتا، ریسکیو آپریشن شروع

      نواز شریف کارڈیالوجی سرگودھا، افتتاح رواں ماہ متوقع

      یورپ ‘اومیگا بلاک’ کی گرفت میں، عالمی ادارہ صحت نے 1,300 اموات کی سنگین حقیقت کا انکشاف کیا

      کامیڈین اللہ رکھا پیپسی شو کی ریکارڈنگ کے دوران انتقال کرگئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.