تازہ تر ین

گلوبل لیگ ڈرافٹنگ میں سلمان، مصباح بھی شامل

ڈربن(سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقا کی گلوبل ٹی 20 لیگ کے افتتاحی ایڈیشن کی آٹھ ٹیموں میں کھلاڑیوں کے انتخاب کے لیے ڈرافٹ اس ہفتے کے اختتام ہو گا۔جنوبی افریقا کے شہر کیپ ٹاو¿ن میں منعقد ہونے والے ڈرافٹ میں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندر کی فرنچائز ڈربن قلندر سب سے پہلے اپنے کھلاڑی کا انتخاب کرے گی۔ٹیموں کو کھلاڑیوں کے ڈرافٹ سے قبل ایک ”انٹرنیشنل مارکی“ کھلاڑی کا بھی انتخاب کرنا ہو گا جس میں کرس گیل، جیسن رائے، برینڈن میکولم، آئن مورگن، کیون پیٹرسن، ڈیوائن براوو، کیرن پولارڈ اور لیستھ مالنگا شامل ہیں۔ایونٹ میں شریک فرنچائزز کو فراہم کی گئی کھلاڑیوں کی فہرست میں مصباح الحق اور شاہد آفریدی سمیت 25 پاکستانی کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

گلوبل ٹی 20 کے افتتاحی سیزن کے لیے کھلاڑیوں کے ڈرافٹ میں سابق پاکستانی کپتان سلمان بٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ڈرافٹ میں دیگر پاکستانی کھلاڑیوں میں سمیع اسلم، احمد شہزاد، فخر زمان، افتخار احمد، کامران اکمل، فواد عالم، اظہر علی، عمر اکمل، بابر اعظم، محمد رضوان، محمد حفیظ، محمد نواز، عبد الرزاق، محمد عباس، انور علی، عمر گل، جنید خان، سہیل خان، وہاب ریاض، سہیل تنویر، سعید اجمل اور یاسر کے نام شامل ہیں۔جنوبی افریقا کی گلوبل ٹی 20 لیگ کا پہلا سیزن 3 نومبر سے 16 دسمبر تک کھیلا جائے گا جو کہ بنگلا دیش پریمئر لیگ سے متصادم ہو گا۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ایسے پاکستانی کھلاڑی جو ڈرافٹ میں شامل نہیں ہیں وہ نومبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہونے والی بنگلہ دیش پریمئر لیگ کا حصہ ہوں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain