تازہ تر ین

کولنگ ووڈ بارے اہم خبر

انگلینڈؐ (ویب ڈیسک) انگلش ٹیم کے سابق کپتان پال کولنگ ووڈ پاکستان کا دورہ کرنے والی ورلڈ الیون کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ورلڈ ٹی 20 کی فاتح انگلش ٹیم کی قیادت کرنے والے آل راؤنڈر نے ورلڈ الیون کے لیے اپنی دستیابی ظاہر کر دی ہے اور وہ اینڈی فلاور کی کوچنگ میں لاہور آنے والی ٹیم کے ساتھ 12، 13 اور 15 سمتبر کو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیں گے، ورلڈ الیون کے ہر ممبر کو 75 ہزار پاؤنڈ کے قریب ادائیگی کی جائے گی جس کو بین الاقوامی سیریز کا درجہ دیا جائے گا۔ ورلڈ الیون میں شمولیت کی صورت میں کولنگ ووڈ کی کاؤنٹی چیمپئین شپ میں ڈرہم کی نمائندگی نہیں کر پائیں گے۔ اس سے قبل پاکستان کا دورہ کرنے والی عالمی ٹیم کیلیے جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ اور عمران طاہر کے نام سامنے آئے ہیں جبکہ چند روز میں ورلڈ الیون کے تمام کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain