تازہ تر ین

کابل میں فوجی اکیڈمی کے باہر خودکش حملے میں 15 کیڈٹ ہلاک

کابل (ویب ڈسک)افغانستان میں فوجی اکیڈمی کے مرکزی دروازے کے قریب خودکش حملے سے 15 کیڈٹس ہلاک ہوگئے۔ کابل کی مارشل فہیم ملٹری اکیڈمی سے جیسے ہی کیڈٹس کی بس روانہ ہوئی حملہ آور نے اکیڈمی کے گیٹ پر ہی خود کو دھماکے سے اڑادیا جس کے نتیجے میں بس میں موجود 15 کیڈٹس ہلاک ہوگئے۔ترجمان افغان وزارت دفاع نے کیڈٹس کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ کیڈٹس کا تعلق داو¿د خان ملٹری اکیڈمی سے تھا جو ٹریننگ کے لیے آئے ہوئے تھے۔افغانستان میں دو مساجد پر خودکش حملوں میں 60 سے زائد افراد جاں بحقواضح رہے 24 گھنٹوں کے اندر یہ افغانستان میں تیسرا خودکش دھماکا تھا، گزشتہ روز 2 مختلف مساجد میں خود کش حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 60 سے زائد افراد کی اموات ہوئی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain