Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • بانی پی ٹی آئی جیل سے شفا انٹرنیشنل ہسپتال روانہ
    • یمنی حوثیوں کے سعودی عرب میں نجران ایئرپورٹ اور آرامکو تنصیب پر ڈرون حملے
    • سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
    • پاکستانی بولر کا وسیم اکرم کی رہنمائی سے انکار، بھارتی صارف کا دعویٰ سابق کپتان نے من گھڑت قرار دے دیا
    • پاکستان کا ایک اور اعزاز،شاہ زیب خان نے ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ میں کانسی کا تمغہ جیت لیا
    • ریاض ایئر کی پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی، پاک سعودی فضائی روابط مزید مضبوط
    • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، ریٹ 5 لاکھ روپے کے قریب پہنچ گیا
    • آئی سی سی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم سے ڈی میرٹ پوائنٹ واپس لے لیا
    • پاکستان میں الرٹ: نیا میل ویئر حکومتی اداروں اور تنظیموں کو نشانہ بنا رہا ہے
    • سعودی عرب یمن کے حوثیوں کو قابو نہیں کر سکے گا: پاسدارانِ انقلاب
    • ایران کا آبنائے ہرمز میں متحدہ عرب امارات کا آئل ٹینکر قبضے میں لینے کا دعویٰ
    • کراچی کو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کا مرکز بنانے کا بڑا منصوبہ
    • اسپیس ایکس راکٹ کی چاند سے ٹکر، ناسا نے گڑھے کی تصویر جاری کر دی
    • کراچی میں آوارہ کتوں نے 24سالہ نوجوان کی جان لے لی،ہلاکتوں کی تعداد 18 ہوگئی
    • پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، الیکشن کمیشن
    • مصباح ارشد مس یونیورس پاکستان منتخب ؕ،عالمی مقابلے میں نمائندگی کرینگی
    • چین: رئیل اسٹیٹ کمپنی کے ارب پتی مالک کو عمر قید اور ایک ارب ڈالرز سے زائد جرمانہ
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ: روبنسن اور ٹنگ نے گیند کے دو ٹکڑے کرکے آپس میں بانٹ لیے
    • امریکی اقتصادی دہشتگردی عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
    • امریکا میں امیگریشن قوانین سخت، گرین کارڈ اور اسٹوڈنٹ ویزا کے ساتھ میڈیا ویزا بھی نئی پابندیوں کی زد میں
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    ہر سانسن عوامی خدمت کیلئے وقف، جھوٹ کی سیاست کو شکست دیں گے، شہباز شریف

    By Daily Khabrainنومبر 5, 2017
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    shahbaz shareef
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لندن‘لاہور(بیورورپورٹ‘اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی منصوبے شفافیت کے ساتھ رفتار اور اعلیٰ معیار میں اپنی مثال آپ ہیں اور ہماری حکومت نے منصوبوں میں نہ صرف اربوں روپے کے قومی وسائل بچائے ہیں بلکہ وسائل کو امانت سمجھ کر عوام کی فلاح پر خرچ کیا ہے۔ فلاح عامہ کے ہمارے منصوبے وسائل عوام پر خرچ کرنے کی شاندار مثالیں ہیں۔ وہ آج لندن میں اوورسیز پاکستانیوں کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم محنت ، خدمت ، دیانت اور شفافیت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں اور سوا چار برس کے دوران خلوص نیت کے ساتھ کی گئی محنت رنگ لا رہی ہے۔70 برس کی غلطیوں کی تلافی محنت اور عزم کے ساتھ کی جا رہی ہے اور گزشتہ سوار چار برس کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے ہیں۔پہلے کی طرح آئندہ بھی عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کرپشن میں کمی اور شفافیت میں اضافہ موجودہ حکومت کا کریڈٹ ہے اور بین الاقوامی اداروں نے بھی موجودہ حکومت کی شفافیت کی پالیسیوں پر مہر تصدیق ثبت کی ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے عوام صرف ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کھوکھلے نعروں نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ عام آدمی کی فلاح و بہبود اور معیار زندگی بلند کرنے کیلئے ٹھوس پروگرامز پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے اور میں عوام کی فلاح و بہبود کے ہر منصوبے پر پیش رفت کی ذاتی طو رپر نگرانی کر رہا ہوں اور تھرڈ پارٹی آڈٹ سسٹم کے ذریعے منصوبوں میں شفافیت اور اعلیٰ معیار یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر سانس عوام کی خدمت کیلئے وقف ہے اور ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود کیلئے اٹھ رہا ہے۔ عوامی خدمت کے سفر کو رکاوٹوں کے باوجود تیزی سے آگے بڑھایا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت اور حصول اقتدار سیاستدان کی منزل نہیں بلکہ عوامی خدمت کا ذریعہ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے منصوبے ملک کی تاریخ کے شفاف ترین منصوبے ہیں ۔ فلاح عامہ کے منصوبوں کے مخالفےن نہےں چاہتے کہ عوام خوشحال ہوںاور ملک ترقی کرے۔ مفاد عامہ کے منصوبوں پربلاجواز تنقےد کرنےوالے عوام کی ترقی اورخوشحالی کے دشمن ہےں ۔عام آدمی کی فلاح و بہبود کے منصوبوں مےں رکاوٹےں کھڑی کرنےوالوں کو غرےب عوام کی محرومیوں کا خاتمہ برداشت نہےں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے سیاسی مخالفین کو ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت ہضم نہیں ہو رہی ۔ اربوں روپے کے قرضے معاف کرانے والے آج کس منہ سے کرپشن کے خاتمے کی بات کرتے ہیں ۔ شفافیت اور خدمت کی سیاست نے ہر موقع پر بہتان طرازی اورجھوٹ کی سیاست کو شکست دی ہے۔باشعور عوام نے دھرنا دینے والوں اور ماضی میں کرپشن کے ریکارڈ بنانے والوں کو پہلے بھی مسترد کیا اور آئندہ بھی کرینگے۔ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف نے سابق چیف سیکرٹری پنجاب بریگیڈیئر(ر) اسلم حیات قریشی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے باجوڑ ایجنسی میں مٹی کاتودہ گرنے کے باعث خاتون سمیت بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف آج صبح پاکستان واپس پہنچیں گے، وہ گزشتہ پانچ روز سے لندن میں تھے، انہوں نے پارٹی قائدمیاں نواز شریف سے ملاقات بھی کی اور بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے علاوہ اپنا طبی معائنہ بھی کروایا، وزیر اعلیٰ ہفتہ کی شام ہیتھرو ایئر پورٹ لندن سے روانہ ہوئے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سوشل میڈیا پر حکومت مخالف بیانیہ پھیلانے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

      پاکستانی بولر کا وسیم اکرم کی رہنمائی سے انکار، بھارتی صارف کا دعویٰ سابق کپتان نے من گھڑت قرار دے دیا

      ریاض ایئر کی پہلی پرواز لاہور پہنچ گئی، پاک سعودی فضائی روابط مزید مضبوط

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.