تازہ تر ین

فورنیشن ہاکی کیلئے قومی سکواڈ کا اعلان، محمد عرفان کپتان برقرار

اسلام آباد (اے پی پی) انٹرنیشنل ہاکی فیسٹول کےلئے پاکستان کی 16 رکنی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محمد عرفان سنیئر کپتان اور عمر بھٹہ کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ایونٹ 8 سے 12 نومبر تک آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے گزشتہ روز آسٹریلیا میں شیڈول انٹرنیشنل ہاکی فیسٹول کے لئے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کردہ سکواڈ کے مطابق محمد عرفان کپتان اور عمر بھٹہ نائب کپتان ہوں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں امجد علی، ابوبکر محمود، عاطف مشتاق، حسن انور، عماد شکیل بٹ، تصور عباس، ایم رضوان جونیئر، ارسلان قادر، احمد، شان ارشد، عتیق ارشد، اعجاز احمد، بلال قادر اور خضر اختر شامل ہیں۔فرحت خان کو پاکستان ٹیم کا مینیجر اور ہیڈ کوچ کے فرائض انجام دیں گے جبکہ ملک شفقت اور محمد سرور معاون کوچ کے فرائض انجام دیں گے۔ ٹورنامنٹ 8 نومبر سے شروع ہو گا جس میں پاکستان کے علاوہ میزبان آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور جاپان کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔واضح رہے کہ اس مرتبہ قومی ٹیم میں پہلی مرتبہ 5 نوجوان کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے اب تک بین الاقوامی میچ میں ٹیم کی نمائندگی نہیں کی۔ان کھلاڑیوں میں جن میں ضلع حیدر آباد کے خضر اختر،سرگودھا سے شجیح احمد، فیصل آباد سے حسن انور، ٹوبہ ٹیک سنگھ سے بلال اور شیخوپورا سے شان ارشاد شامل ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان ٹیم ہاکی کے عالمی مقابلوں میں اب تک کی سب سے خطرناک ٹیم رہی ہے جس نے 13 میں سے 12 مرتبہ ایونٹ کے لیے کوالیفائی کیا اور 6 مرتبہ فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔پاکستان 4 مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ اپنے نام کر چکا ہے جو اب تک کا سب سے زیادہ مرتبہ ہاکی ورلڈ کپ جیتنے کا ریکارڈ ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain