تازہ تر ین

بھارت کی مہنگی ترین تاریخی فلم بنانیوا لا پا گل ہو گیا، راتوں کی نیند اڑ گئی

ممبئی(ویب ڈیسک)نامور بالی ووڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی اپنی فلم ’پدماوت‘ کو لے کر اتنے زیادہ پریشان ہیں کہ ان کی راتوں کی نیند اڑگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی 190 کروڑ کے بڑے بجٹ سے تیار کی گئی فلم پدماوتی جس کا نام تبدیل کرکے ’پدماوت‘ رکھ دیا گیا ہے اور فلم کو بھارتی سنسر بورڈ کی جانب سے 25 جنوری کو ریلیز کیے جانے کا گرین سگنل بھی مل گیا ہے لیکن سنجے لیلا بھنسالی ابھی بھی اپنی فلم کو لے کرسخت پریشان ہیں اور اس کشمکش میں مبتلا ہیں کہ ان کی فلم سنسر بورڈ کی مقرر کردہ تاریخ پر ریلیز ہوسکے گی یا نہیں اور یہی سوچ سوچ کر ان کی راتوں کی نیند اڑ گئی ہے۔سنجے لیلا بھنسالی کے قریبی دوست اور صحافی سبہاش جھا کا کہنا ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی بھارتی ہندو انتہا پسند جماعتوں کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں کے باعث سخت پریشان ہیں، سنجے کو ا±س جرم کی سزا مل رہی ہے جو انہوں نے کیا ہی نہیں ہے۔ ذہنی حالت بھی ٹھیک نہیں رہتی یہاں تک کہ وہ نہ ٹھیک سے سوپارہے ہیں اور نہ کچھ کھا رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain