تازہ تر ین

فارمولا فلمیں بنانا بیوقوفی، نئے رائٹرزکو موقع دینا چاہئے

لاہور(لیڈی رپورٹر)فلموں میں مختلف موضوعات پر کام کرنے کی ضرورت ہے ، ٹی وی اور فلم کی مقبول اداکارہ مومل شیخ نے کہا ہے کہ ایک فارمولے پر فلمیں بنانا بیوقوفی ہے، نئے لکھنے والوں کو موقع فراہم کرنا وقت کی ضرورت ہے، ہماری فلم بھی کمرشل ہوگئی ہے ، جو فلم بین ماضی کی فلموں کو کامیاب بناتے تھے آج فلموں سے دور ہوگئے ہیں، سب سے اہم بات عوام سے سستی تفریح چھین لی گئی ہے، اسکی بنیادی وجہ ٹکٹ کا مہنگا ہونا ہے ، جدید سینماو¿ں میں متوسط طبقے کے لوگوں کا فلم دیکھنا مشکل ہوگیا ہے ۔ پہلے سینما گھروں تک تمام لوگوں کی با آسانی رسائی تھی، لیکن اب سینما گھر جدید تو ہوگئے ہیں لیکن اب ان تک عام عوام کا پہنچنا بھی محال ہو گیا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain