تازہ تر ین

سنوشا سنتوش کو ٹرین میں ہراساں کرنےوالا40سالہ ملزم گرفتار

ممبئی(شوبز ڈیسک ) اداکارہ سنوشا سنتوش کو چلتی ٹرین میں جنسی طور پر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملیالم فلم انڈسٹری کی اداکارہ سنوشا سنتوش کے ساتھ ہراسگی کا واقعہ چلتی ٹرین میں ا±س وقت رونما ہوا جب وہ اپنی آبائی جگہ سے فلم کی شوٹنگ کے لیے دوسرے شہر جارہی تھیں تب انہیں رات کے اندھیرے میں 40 سالہ شخص کی جانب سے ہراساں کرنے کی مبینہ کوشش کی گئی جس پر اداکارہ کی جانب سے شور کیا گیا تو وہاں موجود فلم کے رائٹر اور دیگر مسافروں نے ملزم کو پکڑ کر قریبی موجود ریلوے پولیس کے حوالے کردیا۔رپورٹس کے مطابق تفتیشی آفیسر کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو داد دینی چاہیے کہ انہوں نے دماغ کو حاضر رکھتے ہوئے ملزم کو پکڑے رکھا اور اپنے ساتھ ہونے والی ہرسگی کے واقعے کے خلاف آواز بلند کی جب کہ ا±ن کا یہ اقدام نہ صرف دیگر عورتوں کے لیے بھی ایک سبق ہے۔

بلکہ ان کے جرات مندانہ عمل سے معاشرے میں اس طرح کے واقعات میں بھی کمی آئے گی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain