تازہ تر ین

امریکی ماڈل نے شوہر ‘ بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

واشنگٹن (شوبز ڈیسک) امریکی ریاست مشی گن کی معروف ماڈل نے اپنے شوہر اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون کی دوست نے بتایا کہ ’میرے لیے یقین کرنا مشکل ہے، 45سالہ لاﺅرین سٹیارٹ نے انتہائی بے دردی کے ساتھ اپنی فیملی پر فائرنگ کردی اور پھر اپنی جان لے لی جسے پولیس نے خودکشی قرار دیا ہے‘۔ لاﺅرین اور اس کی فیملی کیگو ہاربر کے علاقے میں اپنے گھر میں اس وقت مردہ پائی گئی تھی جب ان کے ایک عزیز کے فون پر پولیس موقع پر پہنچی تھی۔موقع پر پہنچنے پر حکام کو گھر سے 4 لاشیں ملی تھیں جن کی شناخت لاﺅرین، ان کے 47سالہ شوہر ڈینیل اور ان کے دو بچوں 27 سالہ اسٹیون اور 24 سالہ بیتھانے کے نام سے ہوئی۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain