لاس اینجلس(شوبز ڈیسک)لاس اینجلس میں سالانہ 90 ویں آسکر ایوارڈ کی تیاریاں عروج پر ہیں، تقریب کی تیاریوں کے سلسلے میں ریڈ کارپٹ بچھا دیا گیا، فلم "شیپ آف واٹر” تیرہ نامزدگیوں کے ساتھ سب سے بڑی فلم قرار پائی ہے۔انٹرٹینمنٹ کی دنیا کا سب سے بڑا میلہ سجنے کو ہے۔ سالانہ 90 ویں آسکر ایوارڈ کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، لاس اینجلس کے ڈولبی تھیٹر میں ریڈ کارپٹ بچھا دیا گیا۔ تقریب کے میزبان مزاحیہ اداکار جمی کیمل ہونگے، آسکر ایوارڈ کے لیے سب سے زیادہ تیرہ نامزدگیاں فلم "شیپ آف واٹر”کو ملی ہیں، آسکر ایوارڈ کی تقریب چار مارچ کی رات ہوگی۔

