لاہور(شوبز ڈیسک) ہدایتکار امین اقبال، اداکار محب مرزا اور طوبیٰ صدیقی نے ڈرامہ سیریل دشمن کی ریکارڈنگ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شائقین کو ریٹنگ کی نہیں اچھے ڈراموں کی ضرورت ہے ،سکس سگما کے مذکورہ ڈرامے کی کہانی ثروت نذیر نے تحریر کی جسکی کاسٹ میں مدیحہ امام،صبا حمید ،عمران پیرزادہ ،محمد ، محسن گیلانی ، فرح طفیل،عدنان حیدر ، صائمہ سلیم اور عرفان کھوسٹ شامل ہیں۔ محب مرزا نے کہا میں چار سال بعد کسی ڈرامے میں کام کررہا ہوں۔ طوبیٰ صدیقی نے کہا میںڈرامے میں مضبوط عورت کا کردار اداکررہی ہوں ، میری خواہش تھی کہ محب مرزا کیساتھ کام کروں جو اس ڈرامے کے ذریعے پوری ہوگئی۔

