تازہ تر ین

عابد باکسر کو لاہور لانے کی تیاریاں

لاہور (کر ائم رپو رٹر)پنجاب حکومت نے مختلف جعلی پولیس مقابلوں کے الزامات میں ملوث سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو واپس پاکستان لانے کیلئے تمام تیاریاں کمل کرلی ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے دبئی میں انٹرپول کو باضابطہ ایک مراسلہ بھی بھجوا دیا ہے جس کے ساتھ عابد باکسر کیخلاف تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج مقدمے کا ریکارڈ بھی منسلک کیا گیا ہے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انٹرپول کی کلیرنس کے بعد ملزم عابد باکسر کو دبئی سے سیدھا لاہور لایا جائیگا واضح رہے کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے 23 فروری کو بھی دبئی انٹرپول کو ایک مراسلہ بھی ارسال کیا تھا عابد باکسر کیخلاف بارہ مختلف مقدمات درج ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain