تازہ تر ین

شیریں مزاری نے فوزیہ قصوری کو آﺅٹ کر دیا تو ماروی میمن کس کھیت کی مولی ہیں ،آئی ایس پی آر میں خصوصی عہدہ کیوں بنوایاگیا؟تہلکہ خیز انکشافات

لاہور (ویب ڈیسک) معروف سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف نظامی نے انکشاف کیا ہے کہ پرویز مشرف کے دور میں ماروی میمن کو نوکری دینے کیلئے آئی ایس پی آر میں خصوصی قسم کا عہدہ بنایا گیا جہاں وہ پرویز مشرف کیلئے کام کرتی تھیں لیکن پھر ڈی جی آئی ایس پی آر کیساتھ جھگڑے کے وہاں سے چھوڑ دیا۔یہ بھی پڑھیں۔۔۔پاکستانی ٹیم میں پہلی بار شامل ہونے والے حسین طلعت اور سابق آل راو¿نڈر عبدالرزاق کا آپس میں کیا تعلق ہے؟ حیران کن انکشاف منظرعام پر آ گیا
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نے کہا کہ ”ماروی میمن ٹھٹھہ میں ایک جگہ سے الیکشن بھی لڑنا چاہتی ہیں مگر اس معاملے میں انہیں شک کا فائدہ دے رہا ہوں لیکن یہ جو باسی کڑی میں ابال آیا ہے اس کی کوئی تو وجہ ہے ناں۔۔۔ ایک تو بنیادی وجہ یہ ہے کہ کشتی جب ڈوبنے لگتی ہے تو چوہے اس کو چھوڑ کر دوڑنے لگ پڑتے ہیں۔ اب یہ چوے کہہ لیں یا لوٹے کہہ لیں جنہوں نے گھاٹ گھاٹ کا پانی پیا ہوا ہے اور انہیں ہوا کا رخ بدلنے کا پتہ لگ جاتا ہے۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain