اسلام آباد(ویب ڈیسک) جنگ اور جیو پر بے بنیاد الزامات لگانے کے ہتک عزت کے مقدمے میں مسلسل عدم پیشی کے باعث عمران خان کے سمن جاری کردیے گئے۔
ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان کے حکم پر عدالتی اہلکار نے عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر عدالتی سمن چسپاں کر دیا۔سمن میں کہا گیا ہے کہ آئندہ سماعت پر عمران خان یا ا±ن کے وکیل پیش نہ ہوئے تو یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔عدالت کی جانب سے دو مرتبہ بلائے جانے کے باوجود نہ عمران خان خود پیش ہوئے اور نہ ہی ان کی جانب سے کوئی وکیل آیا۔





































