اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب نے کیپٹن صفدر کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے اسلام آبادہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی، جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ ہائیکورٹ نے حقائق کادرست جائزہ نہیں لیا۔ واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب کو مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن صفدر کی گرفتاری سے روک دیا تھا۔

