جہانگیر ترین بیرون ملک روانہ قیاس آرائیوں ، افواہوں کا بازار گرم

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات پر مرکزی رہنما جہانگیر ترین بیرون ملک چلے گئے۔تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات کی کھچڑی پکنے لگی، اختلافات اور نااہلی پر تنقید کی زد میں آے والے مرکزی رہنما تمام تر انتخابی سرگرمیاں چھوڑ کر لندن روانہ ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نااہلی کے بعد جہانگیر ترین کو پارٹی کے بعض رہنماو¿ں کے رویے سے سخت مایوسی ہوئی اور ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی انہیں شدید تنقید کا سامنا تھا۔ دوسری جانب جہانگیرترین کے قریبی ذرائع کہتے ہیں وہ اہل خانہ کے ساتھ چھٹیاں منانے لندن گئے ہیں جلد واپس آئیں گے۔ جہانگیر ترین پارٹی رہنماو¿ں کے بالواسطہ حملوں اور میڈیا میں بغیر نام کے اپنی ذات کو نشانہ بنائے جانے پر سخت مایوس تھے جس کا انہوں نے چیئرمین عمران خان سے کھل کراظہار بھی کیا۔دو روز قبل میڈیا میں شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کا نوٹس لیتے ہوئے عمران خان نے قائدین کو ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی سے روک دیا تھا۔انتخابات سے قبل اس اہم مرحلے پر جہانگیر ترین کے پارٹی سرگرمیاں معطل کرکے بیرون ملک جانے پر پی ٹی آئی رہنماو¿ں اور کارکنوں میں تشویش پائی جاتی ہے اور مرکزی رہنما کا اچانک پارٹی سے کنارہ کشی کرنا بہت سے سوالوں کو جنم دے رہا ہے۔

 

پاکستانی شہریوں کی جانب سے سوئس بینکوں میں رقوم رکھنے کی شرح میں نمایاں کمی کا انکشا ف

لندن (ویب ڈیسک)پاکستانی شہریوں کی جانب سے سوئس بینکوں میں رقوم رکھنے کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔بھارتی نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ سوئس بینکوں میں پاکستانی شہریوں کے اکاو¿نٹس میں رکھی جانے والی رقم میں 21 فیصد کمی آئی ہے۔رپورٹ کے مطابق کمی کے باوجود سوئس بینکوں میں پیسہ رکھنے میں پاکستانی شہری بھارتیوں سے آگے ہیں اور مسلسل تیسرے سال پاکستانیوں نے سوئس بینکوں میں بھارتیوں سے زیادہ رقم رکھوائی۔سوئس نیشنل بینک کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2017 میں پاکستانیوں نے سوئس بینکوں میں 770 ارب روپے کے مساوی رقم رکھوائی۔

سعودی عرب میں دنیا کے تیل کے سب سے بڑے زخیرے کا انکشاف

ریاض(ویب ڈیسک )سعودی عرب میں ایک ارضیاتی سروے نے مملکت میں تیل کی دولت کے دنیا کے سب سے بڑے ذخیرے کا پتا چلایا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی آئل کمپنی ارامکو کے سابق مشیر اور شاہ سعود یونیورسٹی میں ارضیات کے استاد پروفسیر ڈاکٹر عبدالعزیز بن لعبون نے بتایا کہ سعودی عرب کے جنوب میں البطحاءگذرگاہ کے قریب وادی الرمہ اور وادی السھباءکے درمیان تیل کی دولت سے مالا مال اس علاقے کوبقعی کہاجاتا ہے۔ یہاں پر خام تیل کے ذخائر سے پتا چلتا ہے کہ یہ علاقہ تیل کے وسیع ذخائر کے اعتبار سے دنیا کا سب سے زرخیز مقام ہے جہاں تیل کے ذخائر کا حجم چاار ارب 40 کروڑ بیرل لگایا گیا ہے۔

 

عمرہ زائرین کے حجاز مقدس میں مقررہ وقت سے زائد قیام پر جرمانہ کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک)سعودی عرب نے عمرہ زائرین کے حجاز مقدس میں مقررہ وقت سے زائد قیام کرنے پر جرمانہ لگانے کا اعلان کردیا۔پاکستان کی وزارت مذہبی امورکی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا کہ سعودی عرب کی حکومت نے عمرہ زائرین کی جانب سے دوران عمرہ زیادہ قیام کرنے پر عائد کردہ پابندی پر عمل نہ کرنے والے زائرین کو جرمانے کی سزا دینے کا اعلان کیا ہے۔ مقررہ مدت سے زیادہ عرصہ گزارنے والے زائرین کو 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ ہوگا جبکہ 6 ماہ قید بھی ہوگی۔سعودی حکام نے واضح کیا ہے کہ عمرہ کے دوران غائب ہونے والوں کی ذمے داری ٹورز آپریٹرز پر عائد ہو گی، عمرہ زائرین کے وقت مقررہ پر واپس نہ آنے پر ٹورز آپریٹرکے لائسنس منسوخ کیے جا سکتے ہیں۔ادھر پاکستانی عازمین حج کے لیے سرکاری حج آپریشن آئندہ ماہ کے وسط سے شروع ہو گا جو کہ 15 اگست تک جاری رہے گا، اس دوران ایک لاکھ سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جائے گا۔ پروازوں کا شیڈول اگلے ہفتے کے ا?خر تک ا?ئے گا۔

عام انتخابات کے لیے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے اضافے کا اعلان

اسلام آباد(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پولنگ کے وقت میں ایک گھنٹے اضافے کا اعلان کردیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق 25 جولائی کو پولنگ کے اوقات صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک ہوں گے اور پولنگ کا عمل بلا کسی تعطل کے 10 گھنٹے تک جاری رہے گا۔الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پولنگ کے اوقات میں ایک گھنٹے کے اضافے کا مقصد انتخابی عمل میں عوام کی زیادہ شرکت یقینی بنانا ہے۔الیکشن ایکٹ کے مطابق پولنگ کا وقت کم از کم 8 گھنٹے مقرر ہے تاہم ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پولنگ کے روز سے قبل ہی پولنگ کے اوقات بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فرحان سعیدکاتحریک انصاف کیلئے آفیشل گیت گائیں گے

لاہور(شوبزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم کیلیے گلوکار فرحان سعید کا انتخاب کرلیا گیاہے۔گلوکار فرحان سعید کارکنوں اور ووٹروں کا لہو گرمانے کے لیے پارٹی کا نیا آفیشل گیت ریکارڈ کرائیں گے۔ اس سلسلہ میں فرحان سعید نے بنی گالا میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی اور الیکشن مہم 2018 کا آفیشل گانا گانے کے لیے ان پر اعتماد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔فرحان سعید کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے شکرگزار ہیں کہ انتخابی مہم کا آفیشل گانا گانے کے لیے ان پر بھروسہ کیا گیا۔

 

نیویارک میں دوسرا پاکستان فلم فیسٹیول 7 اور 8 جولائی کو سجے گا

نیویارک(شوبزڈیسک) اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے زیر اہتمام دوسرے پاکستان فلم فیسٹیول کا میلہ 7 اور8 جولائی کو نیویارک میں سجے گا۔ فلم فیسٹیول کا اہتمام اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن نے کیا ہے، فلم فیسٹیول میں پاکستانی فلمیں دکھائی جائیں گی جن میں میکال ذوالفقار اورعلی کاظمی کی فلم” نہ بینڈ نہ باراتی“ گزشتہ برس ریلیز ہوئی ہمایوں سعید اور مہوش حیات کی کامیاب ترین فلم”پنجاب نہیں جاو¿ں گی“، صنم سعید، آمنہ شیخ اور عدنان ملک کی فلم ”کیک“، ماہرہ خان کی فلمیں ”ورنہ“اور”سات دن محبت ان“، علی رحمان اورحریم فاروقی کی فلم”پرچی“شامل ہیں۔فیسٹیول میں آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے بھی شریک ہوں گی جب کہ پاکستان کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان، اداکار میکال ذوالفقار، شہریار منور، آمنہ شیخ، حریم فاروقی، زیب بنگش اور مہوش حیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ فیسٹیول میں 193 ممالک کے سفارتکار پاکستان کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی کارکردگی دیکھ سکیں گے۔

 

موسیٰ خان کی فلم ” شور شرابا“ آج سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاہور(شوبز ڈیسک) اداکار وماڈل موسیٰ خان کی فلم ” شور شرابا“ آج سینما گھروں کی زینت بنے گی۔گزشتہ روز فلم کا پریمئر شو بھی ہوا جس میں فیشن آئیکون ڈولی نے بھی شرکت کی۔ اداکارنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا رول فلم میں مہمان اداکار کا تھا اور انہوں نے اس فلم میں آئیٹم سانگ بھی کیا ۔فلم کا میوزک بہت اچھا ہے اس فلم کے ڈائریکٹر حسنین حیدر آباد والا اور پروڈیوسرسہیل خان ہیں۔یہ فلم کئی بار ریلیز ہوتے ہوتے رہ گئی ۔پریمئر شو کے دور ان ناقدین کا کہنا تھا کہ فلم عید کے دنوں میں زیادہ بزنس کر سکتی تھی اب تو بھارتی فلمیں بھی موجود ہیں۔ موسیٰ خان نے کہا کہ میرے کام کی تعریف بھارت میں بھی ہوئی میرا اور لیلیٰ کے اس فلم میں بولڈ گیت بھی دیکھنے کو ملیں گے۔یاد رہے گزشتہ روز فلم کا پریمئیر ہوا جس میں بہار بیگم کو یہ کہتے سنا گیا کہ انہیں معاوضہ نہیں دیا گیا۔

 

سپریم کورٹ کے اگلے احکامات تک پورا موبائل بیلنس ملے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل کارڈ ری چارجنگ کے معاملے پر ٹیکس چھوٹ کی موجیں جاری، رات بارہ بجے کے بعد بھی پورا بیلنس ملے گا۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیرِ خزانہ کے بیرونِ ملک ہونے کے باعث اجلاس جمعہ کو نہیں ہو سکے گا، موبائل فون کمپنیوں کی یکس حکام سے پیر کو ہونے والے مذاکرات میں کٹوتی کی شرح طے ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صارفین سے طریقہ کار کی سپریم کورٹ سے منظوری تک ٹیکس کٹوتی نہیں ہو گی۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں موبائل بیلنس پر ٹیکس کٹوتی معطل کرتے ہوئے اس بارے میں جامع پالیسی بنانے کا حکم دیا تھا۔چیف جسٹس نے اس حوالے سے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران کہا تھا کہ ریڑھی والا بھی فون استعمال کرتا ہے، وہ ٹیکس نیٹ میں کیسے آ گیا؟ تیرہ کروڑ افراد پر موبائل ٹیکس کیسے لاگو ہو سکتا ہے؟ ٹیکس دہندہ اور نادہندہ کے درمیان فرق نہ کرنا امتیازی سلوک ہے۔ آئین کے تحت امتیازی پالیسی کو کالعدم قرار دیا جا سکتا ہے۔عدالتِ عالیہ نے کہا تھا کہ 100 روپے کے موبائل لوڈ پر 63 روپے کا بیلنس ملنا غیر قانونی ہے۔ موبائل فونز کارڈرز پر ٹیکس وصولی کے لیے جامع پالیسی بنائی جائے۔

 

ساحر حسن کے گیت ”پی ہو پی ہو‘ ‘ کی سوشل میڈیا پر دھوم

لاہور(شوبزڈیسک) گلوکار وایونٹ آرگنائزر ساحر حسن کا گیت ” پی ہو پی ہو‘سن پپیہا بولدا کیہ“سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ۔ اس کو یو ٹیوب پر بھی بہت پسند کیا جا رہا ہے ۔ مداحوں کی تعداد ایک لاکھ سے اوپر پہنچ گئی ہے۔ اس حوالے سے ساحر حسن نے بتایا کہ ان کے پہلے بھی تین وڈیو سانگ عوامی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں ۔اس کی شاعری میری اپنی اور کمپوزیشن بھی خود کی ہے اس میں میرے ساتھ جس ماڈل نے کام کیا ہے اس کا نام ہے۔میں نے ہمیشہ مداحوں کی پسند کو مدنظر رکھ کر شاعری کی۔