لاہور (ویب ڈیسک )عام انتخابات میں سب سے زیادہ اہم ترین اور توجہ کا مرکز بننے والا حلقہ این اے 131 تھا جہاں عمران خان اور خواجہ سعد رفیق مد مقابل تھے تاہم عمران خان نے ن لیگی رہنما کو 680 ووٹوں سے شکست دیدی۔ عمران خان نے این اے 131 میں 84 ہزار 313 ووٹ حاصل کیے جبکہ سعد رفقی 83 ہزار 633 ووٹ لینے میں کامیاب ہوئے تاہم اب سعد رفیق نے عمران خان کی کامیابی کو چیلنج کر دیاہے۔سعد رفیق نے ریٹرنگ افسر محمد اختر بھنگو کو درخواست جمع کرواد ی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیار کیاہے کہ پریذائڈنگ افسر نے دانستہ طور پر سینکڑوں ووٹ مسترد کیئے اس لیے ووٹوں کی گنتی دوبارہ کی جائے۔
