Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • ہیڈنگلے ٹیسٹ: روبنسن اور ٹنگ نے گیند کے دو ٹکڑے کرکے آپس میں بانٹ لیے
    • امریکی اقتصادی دہشتگردی عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
    • امریکا میں امیگریشن قوانین سخت، گرین کارڈ اور اسٹوڈنٹ ویزا کے ساتھ میڈیا ویزا بھی نئی پابندیوں کی زد میں
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-5 سے شکست، ایونٹ سے باہر
    • انگلینڈ، پاک لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے تیار
    • برازیل کے فٹبال آئیکن رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات
    • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی
    • علاقائی کشیدگی میںا ضافہ ، یواے ای نے ایران سے اقتصادی تعلقات محدود کر دیے
    • راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع
    • عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر
    • چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی
    • یو اے ای میں 2 میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف، ایران کا حملے سے انکار
    • کینیڈا کو بڑاریلیف، ٹرمپ نے 50 فیصد ٹیرف 3 دن کے لیے مؤخر کردیا
    • قنیطرہ میں اسرائیلی فورسز کا گھروں پر دھاوا، 2 افراد گرفتار
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پاکستان کی نبیلہ چینی دلہا کے ساتھ ہنسی خوشی رخصت ہوگئی

    By Daily Khabrainاگست 4, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(ویب ڈیسک)چین کادُلہا، پاکستان کی دلہنیا، دوستی رشتے داری میں بدل گئی، سرگودھا کی نبیلہ کا رشتہ چین سے آئے لڑکے سے طے ہوا جس کے بعد دھوم دھام سے شادی کردی گئی۔پاکستان میں جاری ترقیاتی پراجیکٹ میں کام کرنے والی چینی خاتون نے سرگودھا کی رہائشی نبیلہ نامی لڑکی کارشتہ چین میں مقیم اپنے رشتے دار کو دکھایا، دونوں گھرانوں اور لڑکا لڑکی کی آمادگی پر شادی کی رسومات سرگودھا کے ایک چرچ میں منعقدکی گئی جس کےبعد تقریب کااہتمام مقامی ہال میں کیاگیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ یہ کوئی محبت کی شادی نہیں اور نہ ہی سوشل میڈیا پر ہوئی دوستی کا نتیجہ ہے بلکہ روایتی ارینج میرج ہے جس میں دونوں خاندانوں کے بڑوں نے پاکستان اور چین میں تصویروں کا تبادلہ کیا، پھر باہمی رضامندی سے رشتہ طے پا گیا۔دلہا میاں چین سے سرگودھا پہنچے، شادی والے روز کلاہ اور شلوار قمیض زیب تن کرکے دلہنیا کے ساتھ پاکستانی ثقافت کو بھی اپنالیا۔ سادہ مزاج اتنے کہ شلوار قمیض پر جاگرز پہن کر چلے آئے۔ شادی ہال پر ربن کاٹ کر نوشہ میاں کو خوش آمدید کہا گیا، مٹھائیوں سے منہ میٹھا کرایا گیا جبکہ ون ڈش پارٹی سے مہمانوں کی خاطر تواضع کا انتظام کیا گیا۔مسکراتی آنکھوں اور خوشیوں سے بھرے چہروں کے ساتھ یادگار لمحات کو کیمرے کی آنکھ میں ہمیشہ کے لیے محفوظ کرلیا گیا اور یوں سرگودھا کی نبیلہ چینی شہزادے کے ساتھ ہنسی خوشی رخصت ہوگئی۔تقریب میں بڑی تعداد میں لڑکی کے رشتےداروں نے شرکت کی اور دلہا دلہن کے لیےنیک خواہشات کا اظہارکیا۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی

      راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع

      عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.