Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی اقتصادی دہشتگردی عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
    • امریکا میں امیگریشن قوانین سخت، گرین کارڈ اور اسٹوڈنٹ ویزا کے ساتھ میڈیا ویزا بھی نئی پابندیوں کی زد میں
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-5 سے شکست، ایونٹ سے باہر
    • انگلینڈ، پاک لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے تیار
    • برازیل کے فٹبال آئیکن رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات
    • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی
    • علاقائی کشیدگی میںا ضافہ ، یواے ای نے ایران سے اقتصادی تعلقات محدود کر دیے
    • راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع
    • عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر
    • چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی
    • یو اے ای میں 2 میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف، ایران کا حملے سے انکار
    • کینیڈا کو بڑاریلیف، ٹرمپ نے 50 فیصد ٹیرف 3 دن کے لیے مؤخر کردیا
    • قنیطرہ میں اسرائیلی فورسز کا گھروں پر دھاوا، 2 افراد گرفتار
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    لاہور میں طویل لوڈشیڈنگ حبس کے ستائے شہری بلبلااٹھے

    By Daily Khabrainاگست 5, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    لاہور(خبر نگار)سابقہ حکومت کے جاتے ہی لاہور میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے بجلی کی طلب میں اضافے کے ساتھ ہی شارٹ فال 3ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے شہر بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے ۔اس سلسلے میں فیروزپور روڈ پر شہریوں نے بجلی کی لودشیدنگ کے خلاف احتجاج کیاگیا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر دونوں اطراف سے سڑک بلاک کر دی شہریوں کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت نے تو بڑے دعوے کئے تھے کہ لوڈشیڈنگ ختم ہوگئی ہے لیکن وہ دعوے ہی رہے جبکہ آج بھی وہی حال ہوتا جارہا ہے جو 2008میں تھا جبکہ سابقہ حکومت نے اس پر اربوں روپے خرچ کئے پھر بھی بجلی کا شارٹ فال ختم نہ ہوسکا ۔ ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ گرمی کی شدت میں اس قدر لوڈ شیڈنگ کے باعث شہری شدید غم و غصے کا شکار ہیں۔لاہور میں چوتھے روز بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور 6 سے 8 گھنٹے تک بجلی کی بندش پر شہری بلبلا اٹھے۔ مختلف علاقوں اقبال ٹان، رحمان پورہ، مسلم ٹان میں رات 2 بجے سے بجلی غائب ہے۔ شدید گرمی میں بجلی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کا برا حال ہے جبکہ پانی بھی نایاب ہے۔ شہری پانی کی قلت کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔ پیکو روڈ پر مظاہرین نے ٹائر جلائے اور رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑک بند کردی۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) حکام کا موقف ہے کہ بجلی کا شارٹ فال تین ہزار میگاواٹ تک جا پہنچا ہے، مجموعی طلب 21 ہزار میگاواٹ جبکہ پیداوار 18 ہزار میگاواٹ ہے، لہذا ان علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں اضافہ کیا گیا ہے جہاں بجلی چوری ہوتی ہے اور اب وہاں 4 سے 6 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔لیسکو حکام نے بتایا کہ گزشتہ رات پیش آنے والے بڑے فالٹ پر تو قابو پالیا گیا تاہم معمول کی تکنیکی خرابیوں اور سسٹم اوور لوڈ ہونے کے باعث ٹرپنگ کی شکایات آرہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج کم ہونے سے پن بجلی کی پیداوار متاثر ہوئی ہے۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی

      راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع

      عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.