Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • امریکی اقتصادی دہشتگردی عالمی معیشت کیلئے خطرہ ہے، عباس عراقچی
    • امریکا میں امیگریشن قوانین سخت، گرین کارڈ اور اسٹوڈنٹ ویزا کے ساتھ میڈیا ویزا بھی نئی پابندیوں کی زد میں
    • ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں 3-5 سے شکست، ایونٹ سے باہر
    • انگلینڈ، پاک لنکا ون ڈے ٹرائی سیریز میں شرکت کیلئے تیار
    • برازیل کے فٹبال آئیکن رابرٹو کارلوس کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات
    • پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی
    • علاقائی کشیدگی میںا ضافہ ، یواے ای نے ایران سے اقتصادی تعلقات محدود کر دیے
    • راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع
    • عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر
    • چین کی بڑی خلائی کامیابی، زمین پر راکٹ کی پہلی کامیاب واپسی
    • یو اے ای میں 2 میزائلوں کی موجودگی کا انکشاف، ایران کا حملے سے انکار
    • کینیڈا کو بڑاریلیف، ٹرمپ نے 50 فیصد ٹیرف 3 دن کے لیے مؤخر کردیا
    • قنیطرہ میں اسرائیلی فورسز کا گھروں پر دھاوا، 2 افراد گرفتار
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے۔
    • سینیٹر عابد شیر علی دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھ گئے
    • ڈیوڈ وارنر کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا، بریتھالائزر لاک نصب کرنے کا حکم
    • غزہ سٹی کی بندرگاہ پر اسرائیلی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق
    • بارسلونا نے مانچسٹر سٹی کے اسٹار روڈری سے معاہدہ کرلیا
    • فرانس کا دو ایرانی سفارت کاروں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ
    • ای ایس پی این کے بانی بل راسموسن 83 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    عمران کے وزیر اعظم ہاﺅس نہ رہنے سے سالانہ پونے 2ارب کی بچت ہو گی

    By Daily Khabrainاگست 5, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    money-pak
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    اسلام آباد (آئی این پی)عرب میڈیا نے اپنے تفصیلی تجزیئے میں کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاﺅس 135ایکڑ رقبے پر پھیلی عالیشان عمارت ہے جس کے عملے کیلئے 700ملین روپے مختص ہوتے ہیں، 150ملین روپے مہمانوں کے خیر مقدم اور تحائف ،15ملین سالانہ تزئین و زیبائش پر صرف کئے جاتے ہیں،اطلاعات مل رہی ہیں کہ عمران خان بطور وزیر اعظم سپیکر ہاﺅس کو اپنے استعمال میں لانا چاہیں گے، وہ جہاں بھی رہیں تاہم وزیر اعظم ہاﺅس منتقل نہ ہوکر وہ عوام کو واضح اور مثبت پیغام دیں گے،عوام پر عمران خان کے فیصلے کا نہایت مثبت اثر پڑے گا ۔ہفتہ کو عرب میڈیا نے تفصیلی تجزیہ چھاپ دیا ،جس میں یہ سوال کیا گیا کہ چیئرمین تحریک انصاف کے وزیر اعظم ہاﺅس میں نہ رہنے کے اعلان سے کیا فائدہ ہوگا جبکہ عالمی میڈیا نے بھی اس سوال بارے اندازے لگانا شروع کردیئے ہیں۔تجزیے کے مطابق عمران خان کے وزیر اعظم ہاﺅس میں نہ رہنے سے قوم کو پونے 2 ارب روپے سے زائد کی بچت ہوگی، سادہ رہائش اختیار کرنے سے عوام میں اعتماد پیدا ہوگا کہ ان کا وزیر اعظم انکے ٹیکسوں کا پیسہ ضائع نہیں کرتا، وزیر اعظم ہاﺅس 135ایکڑ رقبے پر پھیلی عالیشان عمارت ہے جو شاہراہ دستور پر واقع ہے، سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 2دہائیاں قبل اس عالیشان محل کا افتتاح کیا تھا، سرخ پتھروں اور اکھڑ مزاج محافظوں سے آراستہ اس عمارت کو مغل دور کے شاہی محلات کی طرز پر تعمیر کیا گیا،5وسیع وعریض باغیچے اور پھلوں کا ایک بڑا باغ وزیر اعظم ہاﺅ س کا حصہ ہے، کئی ایک تالاب، تقریبات کیلئے ایک بڑا ہال اور کمیٹی رومز کی اچھی خاصی تعداد بھی اسی وزیر اعظم ہاﺅس میں واقع ہیں، ملازمین، محافظین، پولیس اور وزیر اعظم کی خدمات پر مامور دیگر عملے کی رہائش گاہیں بھی وزیر اعظم ہاﺅ س کے احاطے میں قائم ہیں،50 افسران پر مشتمل پروٹوکول دستہ ہمہ وقت آ بھگت کیلئے وزیر اعظم ہاﺅس میں تیار رہتا ہے، اس شاہی عمارت کی حفاظت پر سالانہ 980ملین روپے صرف کئے جاتے ہیں، وزیر اعظم ہاﺅس کے عملے کیلئے 700ملین روپے مختص ہوتے ہیں، 150ملین روپے مہمانوں کے خیر مقدم اور تحائف جبکہ 15ملین سالانہ تزئین و زیبائش پر صرف کئے جاتے ہیں۔تجزیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی قیادت سمجھتی ہے کہ اس عمارت میں قائد اعظم یونیورسٹی جیسے معیار کی چار جامعات قائم کی جاسکتی ہیں،عمران خان بھی اس عمارت کو عوامی فلاح کیلئے استعمال میں لانے کا عندیہ دے چکے ہیں، عمران خان اپنے خطاب میں وزرا کالونی میں مقیم ہونے کا اشارہ دے چکے ہیں،اطلاعات مل رہی ہیں کہ شاید عمران خان بطور وزیر اعظم سپیکر ہاﺅس کو اپنے استعمال میں لانا چاہیں گے، عمران خان جہاں بھی رہیں تاہم وزیر اعظم ہاﺅس منتقل نہ ہوکر وہ عوام کو واضح اور مثبت پیغام دیں گے،عوام پر عمران خان کے فیصلے کا نہایت مثبت اثر پڑے گا اور انکا یقین بڑھے گا کہ عمران جو کہتے ہیں اس پر پورا اترتے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود کی پابندی 24 ستمبر تک بڑھا دی

      راولپنڈی میں مسلسل بارش کےباعث نالہ لئی بپھرگیا،نشیبی علاقوں میں پانی جمع

      عمران خان کی ہسپتال منتقلی ن لیگ اور پیپلز پارٹی کیلئے وارننگ ہے:حامد میر

      تازہ ترین

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      عمران خان سے مذاکرات جاری، نبیل گبول کا بڑا دعویٰ

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.