Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    دنیا کا کوئی مذہب مقدس ہستیوں ، پیغمبروں کی توہین کی اجازت نہیں دیتا : طاہر القادری

    By Daily Khabrainاگست 28, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(وقائع نگار )پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمدطاہرالقادری نے کہا ہے کہ توہین آمیز خاکوں پر سینیٹ آف پاکستان کی مذمتی قرارداد اور معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھائے جانے کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں،او آئی سی بھی اس معاملے پر اپنا سیاسی، سفارتی،مذہبی، ملی اورعالمی کردار ادا کرے اور توہین آمیز خاکوں کے مقابلوں جیسے نفرت اور اشتعال انگیز عمل کو ختم کروائے، بین الاقوامی قوانین ایسی اشتعال اور نفرت انگیز سرگرمیوں کی اجازت نہیں دیتے، اس وقت دنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے، بین المذاہب تصادم جلتی پر تیل کا کام کریگا اوراس کوانسانیت کے دشمن، دہشتگرد اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعمال کرینگے اور دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کی عالمی و علاقائی کوششوں کو دھچکا لگے گا، انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیغمبر اسلام حضور نبی اکرم تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجے گئے، ان کی تعلیمات امن و رواداری، محبت و اعتدال، برداشت اور انسانی حقوق کے احترام پر مبنی ہیں، دنیا کا کوئی مذہب مقدس ہستیوں، رسولوں، پیغمبروں، مقدس کتابوں کی اہانت کی اجازت نہیں دیتا، مقدس ہستیوں کے بارے میں توہین آمیز رویہ ،لب و لہجہ اور سرگرمیاں کسی طور آزادی اظہار کے زمرے میں نہیں آتیں،انہوں نے کہا کہ شہری اور سیاسی حقوق کا بین الاقوامی معاہدہ کاآرٹیکل(20)International Covenant on Civil and Political Rights (ICCPR)قرار دیتا ہے ”ہر قسم کی ایسی قومی، نسلی یا مذہبی نفرت کی حامل سرگرمی قانوناً ممنوع ہے جس سے امتیاز،عنادیا تشدد پیدا ہوتا ہو، انہوں نے کہا کہ 8ستمبر2011 ءکو برطانیہ کے اشتہاروں کی نگرانی و کنٹرول کرنے والے ادارے ایڈورٹائزنگ اتھارٹی نے ایک موبائل فون کے اشتہار پر پابندی لگا دی تھی جس نے حضرت عیسیٰ ؑ کی شبیہ استعمال کی تھی اور اس پر اتھارٹی کو 100 شکایات موصول ہوئیں اور شکایت کرنے والوں کا موقف تھا اس اشتہار سے عیسائی عقیدے کی تضحیک اور توہین ہوئی ہے جبکہ خاکوں کے معاملہ پر دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمانوں میں شدید اضطراب اور اشتعال ہے،عالم اسلام کے مذہبی جذبات کا احترام کیا جائے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزید کہا کہ نیدر لینڈکے ”ڈچ ضابطہ فوجداری “کے تحت کسی بھی گروہ معاشرہ کی توہین پر آرٹیکل نمبر137سی کے تحت اور نفرت و تعصب ابھارنے، گروہی امتیاز یا تشدد پر آرٹیکل نمبر 137ڈی کے تحت پابندی ہے، ضابطہ فوجداری میں درج جرائم کی تفصیل یوں بیان کی گئی ہے ”ہر وہ شخص جو عوامی سطح پر زبانی، تحریری یا تصویری عمل کے ذریعے ارداتاً ایسی رائے کا اظہار کرے جس سے کسی بھی گروہ، معاشرہ کی ،ان کے خاندان ،مذہب، فلسفہ زندگی کی توہین ہوتی ہو تو اسے ایک سال سے زائد قید یا تیسرے درجے کی جرمانہ کی سزا دی جائیگی۔انہوں نے کہا کہ برازیل، کینیڈا، چلی، یورپی کونسل، کروشیا، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، جرمنی ،آئس لینڈ، آئرلینڈ، نیوزی لینڈ، ناروے، پولینڈ، سنگاپور، جنوبی افریقہ، سویڈن، سوئٹزرلینڈ کے ملکی قوانین کے تحت نسلی، طبقاتی اہانت ایک جرم قرار دیا گیا ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ توہین آمیز خاکوں سے بین الاقوامی نفرت اور تصادم جنم لے گا، اس توہین آمیز رویے اور سوچ میں تبدیلی لائی جائے۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.