Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    پشاور تا لاہور ڈبل ٹریک ، 2 نئی ٹرینیں چلائی جائینگی : شیخ رشید

    By Daily Khabrainاگست 28, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Pic24-002 RAWALPINDI: Aug 24 – Federal Minister for Railways Sheikh Rasheed talking to media after offering Eid-ul-Azha prayers at Liaqat Bagh. ONLINE PHOTO by Raja Asim
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور (اے این این) وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ کسی خاتون سے بدسلوکی نہیں کی،نہ دھکا دیا،وہ پچاس ہزار مانگ رہی تھی اور گلے پڑ گئی تھی، وہ میرے گلے پڑگئی تھیں، میں 5 سو یا 1 ہزار روپے تو دے سکتا ہوں لیکن اس سے زیادہ نہیں۔تفصیلات کے مطابق کہ گزشتہ دنوں خبر گردش میں تھی کہ شیخ رشید احمد نے اپنی رہائش گاہ پر ملنے آنے والی بزرگ خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر بدسلوکی کی اور موقع پر موجود ویڈیو بنانے والے ایک رپورٹر کا موبائل فون توڑ دیا۔اس معاملے پر گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے واضح کیا کہ نجی ٹی وی چینل کا رپورٹر بالکل ٹھیک کہہ رہا ہے، خاتون مجھ سے لڑرہی تھیں اور 50 ہزار روپے مانگ رہی تھیں، میں 5 سو یا ہزار روپے تو دے سکتا ہوں لیکن اس سے زیادہ نہیں دے سکتا، پولیس نے ان خاتون کو میری رہائشی حدود سے باہر نکالا، آج کل حالات کا کچھ پتا نہیں۔شیخ رشید نے بتایا کہ لال حویلی میں تو روز ہی یہ سب ہوتا رہتا ہے، آج بھی 2 خواتین آئی تھیں جو کہ میری سپورٹر اور ووٹر تھیں، وہ خواتین مجھ سے مکان کا تقاضا کررہی تھیں، جو میرے لیے ناقابل قبول تھا۔شیخ رشید نے ریلوے سے متعلق کہا کہ میرا سب سے پہلا ایجنڈا پشاور سے لاہور ڈبل ٹریک قائم کرنا ہے، لاہور ہیڈ کوارٹر سے 2 نئی ٹرینوں کو چلانے کے لیے احکامات جاری کردیے ہیں تاہم جلد کراچی کا دورہ کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی میں ریلوے انتظامیہ میرے آنے سے قبل مال بردار ریل گاڑیوں سے متعلق معاملات درست کرلے، کارکردگی کی بنیاد پر آسائش ملے گی لیکن اگر 12 مال بردار گاڑیاں روانہ کرکے کاغذات میں 7 ظاہر کی گئیں تو متعلقہ افسران کو فارغ کردیا جائے گا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب پاکستان ریلویز میں اصلاحات کے حوالے سے مشورہ طلب کیا گیا تو دنیا بھر سے آرا وصول ہوئیں جو قابل قدر اور بہت مفید ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بھارت نے جو ریلوے انجن اور وینز امریکا سے خریدی ہیں، ہماری سابقہ حکومت کے کرپٹ سیاستدانوں نے وہی انجن اور وینز دگنی قیمت میں خریدے، جس کے باعث موجودہ حکومت کو جہیز میں 40 ارب روپے کا خسارہ ملا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ حکومت میں سالانہ 9 ارب روپے اخراجات میں اضافہ ہوا، ڈی ایس ریلوے راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ اخراجات میں کمی لائی جائے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ اسٹیشنوں پر فوڈ اسٹریٹ بنانے، ریلوے کی زمین پر پلازا اور اسٹیشن بنانے کے لیے معاہدہ کریں گے لیکن ملکیت پاکستان ریلویز کی ہو گی۔شیخ رشید نے واضح کیا کہ ریلوے کی اراضی پر قبضے کے معاملے کو کابینہ میں لے کر جائیں گے اور ریلوے کے تمام ریسٹ ہاس برائے فروخت کے لیے موجود ہیں۔علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ 300 سے 400 ٹینڈر ایک ہی کمپنی کو تفویض کیے گئے جنہیں مسترد کردیا جائے گا یا پھر کابینہ میں پیش کیا جائےگا، ہمارے دور میں کریشن کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ 31 ریلوے اسٹیشنز اپ گریڈ کریں گے، تمام ریلوے اسٹیشن کو اپ گریڈ کرنے کے لیے نجی سمیت برانڈڈ ڈبے چاہتے ہیں۔

     

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.