تازہ تر ین

آرمی چیف کی چینی وائس چیئرمین ملٹری کمیشن سے ملاقات، پاکستان سے تعاون بڑھانا چاہتے ہیں: چینی جنرل کا عزم

بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی چینی وائس چیئرمین ملٹری کمیشن جنرل زینگ سے ملاقات۔ پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ، چینی جنرل کا عزم ، انسداد دہشت گردی اور اسلحے کی ٹیکنالوجی پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چین کے وائس چیئرمین ملٹری کمیشن جنرل زینگ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جنرل زینگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستانی عوام اور فوج کے ساتھ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور ان تعلقات میں اضافہ کرنا چاہتاہے ، پاک چین عسکری تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کا اہم ستون ہے اور پاکستان کے ساتھ دفاعی تعاون بڑھانا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا مقصد دونوں ملکوں کے عوام کو فائدہ پہنچا ناہے ۔ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعاون کو مزید مضبوط کرنا ہوگا ۔ اس موقع پر انسداد دہشت گردی اور اسلحے کی ٹیکنالوجی پر بھی بات چیت کی گئی اور ٹرینگ کے شعبوں میں بھی باہمی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،آرمی چیف نے چین کے تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر چین میں پاکستان کے سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain