لاہور(آئی این پی)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم انتظامیہ نے آل راﺅنڈر محمد حفیظ کو آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کرلیا۔ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی نے قائد اعظم ٹرافی میں محمد حفیظ کی شاندار پرفارمنس اوربیٹنگ فلاپ ہونے کی خدشات دیکھتے ہوئے انہیں آسٹریلیا کے خلاف 2ٹیسٹ میچوںکیلئے ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا۔تجربہ کار آل رانڈر محمد حفیظ پہلی دستیاب فلائٹ سے متحدہ عرب امارات روانہ ہوں گے۔امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ حال ہی میں ایشیا کپ کے دوران پاکستان کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے محمد حفیظ کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔محمد حفیظ نے چند روز قبل ہی قائدِ اعظم ٹرافی کے ایک میچ میں ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔خیال رہے کہ سلیکشن کمیٹی نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 17 رکنی ٹیم کا اعلان کیا تھا جس میں محمد حفیظ کو شامل نہیں کیا تھا۔قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی اور پھر آسٹریلیا کے خلاف پاکستان اے کی پرفارمنس کو مدِ نظر رکھتے ہوئے تجربہ کار آل رانڈر کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔دائیں ہاتھ کے بلے باز محمد حفیظ اب تک 50 ٹیسٹ میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، جہاں انہوں نے 39.22 کی اوسط سے 3452 رنز بنائے ہوئے ہیں۔محمد حفیظ ایک مرتبہ ڈبل سنچری بھی اسکور کر چکے ہیں اور ان کا بہترین اسکور 224 ہے جو انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف کھلنا کے مقام پر اپریل 2015 میں اسکور کیا تھا۔محمد حفیظ بالنگ کے شعبے میں بھی اپنے صلاحیتوں کا جوہر دکھا کر اب تک 52 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں۔محمد حفیظ نے آخری ٹیسٹ میچ اگست 2016میں انگلینڈ کے خلاف برمنگھم میں کھیلا تھا، اس کے بعد قومی ون ڈے اورٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں ان اورآﺅٹ ہوتے رہے، آخری ایک روزہ میچ جنوری 2018میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے تھے، اس کے بعد انہیں روال سال دورہ زمبابوے کیلئے ٹیم میں شامل کیا گیا لیکن 2ٹی ٹوئنٹی میچزمیں ناکامی کے بعد پانچوں ون ڈے باہربیٹھ کردیکھے۔ایشیا کپ میں انہیں سلیکشن کے قابل نہیں سمجھا گیا تھا، تاہم یواے ای کی کنڈیشنزمیں بہترکھیلنے کی صلاحیت اوراسپن بولنگ کی اضافی خوبی کی وجہ سے ان کو 18ویں پلیئر کے طور پر سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
بریکنگ نیوز
- پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
- سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
- قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
- امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
- خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
- یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
- پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
- ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
- آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
- عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
- پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
- آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
- یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
- عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
- افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
- پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
- پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
- بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
- میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
- پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
