تازہ تر ین

پاکستان اور بنگلہ دیش ویمنز میں پہلا ٹی 20معرکہ آج

ڈھاکہ (اے پی پی) پاکستان اور بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (آج) منگل کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم جویریہ ودود کی قیادت میں سیریز کھیلنے کیلئے پہلے ہی بنگلہ دیش پہنچ چکی ہے اور وہ آج منگل کو میزبان ٹیم کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ سے دورے کا آغاز کرے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹونٹی 3 اکتوبر، تیسرا میچ 5 اکتوبر، چوتھا میچ 6 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول واحد ون ڈے انٹرنیشنل میچ 8 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain