تازہ تر ین

بھارت میں فتح کے بعدقومی جونیئر سکواش ٹیم وطن واپس پہنچ گئی

اسلام آباد(آئی این پی) قومی سکواش ٹیم ایشین جونیئر سکواش چیمپین شپ میں شرکت کے بعد گزشتہ روز بھارت سے وطن واپس پہنچ گئی۔اسلام آباد ایئر پورٹ پر وطن واپس پہنچنے پر پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری گروپ کیپٹن طاہر سلطان اور فیڈریشن کے دیگر عہدیداران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ قومی جونیئر کھلاڑیوں نے چیمپین شپ میں تین طلائی اور ایک چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔ایونٹ میں شاندار کارکردگی پر پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر قمر زمان نے قومی کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایونٹ میں قومی کھلاڑیوں کی کارکردگی قابل ستائش رہی۔ توقع رکھتے ہیںکہ یہ کھلاڑی مستقبل میں بھی اپنے ملک کے لئے اسی کارکردگی کو جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا کریڈٹ پاکستان سکواش فیڈریشن کے صدر ایئر چیف مارشل مجاہد انور اور فیڈریشن کے دیگر عہدیداران کو جاتا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain