Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
    • بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
    • میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
    • پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    افغان پریمیئر لیگ آج سے شروع آفریدی بھی ایکشن میں نظر آئینگے

    By Daily Khabrainاکتوبر 5, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    شارجہ (آئی این پی) افغان پریمئیر لیگ جمعہ سے شروع ہورہی ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔بہت سی توقعات اور خدشات لیے افغان پریمئیر لیگ جمعہ سے شروع ہورہی ہے، ٹی ٹوئنٹی کے فارمیٹ کی کشش لیے اس لیگ کے پہلے ایڈیشن کے مقابلے متحدہ عرب امارات کے مشہور زمانہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم پر 21اکتوبر تک کھیلے جائیں گے۔، لیگ میں شریک 5فرنچائز کو افغانستان کے شہروں سے منسوب کیا گیا ہے جن میں قندہار نائٹس، بلخ لیجنیڈز، کابل زوان، پکتیا پینتھرز اور ننگر ہار لیوپرڈز شامل ہیں، بعض معاملات کی وجہ سے شکوک اور شبہات میں کھیلی جانے والی افغان پریمئیر لیگ میں افغان کھلاڑیوں کے ساتھ دیگر 8ممالک کے 40کے لگ بھگ انٹرنیشنل کرکٹرز کے بھی ایکشن میں نظر آنے کی توقع ہے۔ممتاز آل راونڈر شاہد خان آفریدی ملک کے واحد کرکٹر ہیں جو اس لیگ کا حصہ بنے ہیں، وہ پکتیا پینتھرز کی نمائندگی کریں گے، پی سی بی نے آئی سی سی کی منظور شدہ لیگ میں اپنے کسی بھی موجودہ کرکٹرز کو کھیلنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا تھا تاہم لیگ کے حوالے سے کامران اکمل، عمر گل، سہیل تنویر اور طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان اور دیگر کے نام سامنے آئے تھے جب کہ بھارت اور افغانستان کے درمیان بہترین تعلقات کے باجود بھارتی کرکٹ بورڈ کی سخت پالیسی کے سبب کوئی بھارتی کرکٹر لیگ میں شریک نہیں۔لیگ کے ترجمان چندریش کے مطابق ایونٹ کے انعقاد کے سلسلے میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے جب کہ شریک ٹیمیں نیٹ پریکٹس کرکے خود کو مقابلوں کے لیے تیار کر رہی ہیں تاہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد کا سلسلہ ہنوز جاری ہے۔دوسری طرف ذرائع کہتے ہیں کہ کثیر زرمبادلہ سے شروع ہونے والی افغان لیگ کی فرنچائز کے لیے مقامی خریداروں نے کوئی خاص دلچسپی نہیں لی، جس کے بعد ایک بھارتی ادارے نے لیگ کی تمام تر ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں، افغان لیگ کی فرنچائز کی ٹیم منجمنٹ میں بہت سے پاکستانی بھی شامل ہیں ان میں محمد کبیر خان پکتیا پینتھرز کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے نمایاں ہیں۔دلچسپ امر ہے کہ پاکستان کے 3 فزیو تھراپسٹ وسیم احمد، محمد عرفان اور احسان محمد بھی لیگ میں خدمات انجام دیں گے، یہ امر طے ہے کہ افغان لیگ کا پہلا ایڈیشن نفع اور نقصان سے قطع نظر افغانستان کے کرکٹرز کی صلاحیتوں کو جلا بخشنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور لیگ کے انعقاد سے آگ اور شعلوں کے لیے معروف افغانستان میں کرکٹ کو تقویت ملے گی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم

      قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

      یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.