Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان میں 10 روپے کے نوٹ کی جگہ سکے کی تجویز
    • سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم
    • قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
    • امریکا کا دنیا بھر میں امیگرنٹ ویزا اپائنٹمنٹس عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ
    • خاران میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسزکی کارروائیاں جاری
    • یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام
    • پاکستان کی فتح کے بعد بنگلہ دیش کا بڑا قدم چینی J-10C طیاروں کی خریداری پر غور
    • ٹرمپ کا سعودی عرب کے ساتھ سول نیوکلیئر معاہدے پر بڑا اقدام، اسرائیل کو تسلیم کرنے سے جوڑ دیا
    • آسٹریلوی فاسٹ بولر مچل اسٹارک آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی بار نمبر ون بن گئے
    • عید میلاد النبی ﷺ کی آمد پر پشاور گونج اٹھا، روایتی توپوں کی سلامی
    • پمز اسپتال آتشزدگی کا معاملہ، وزیراعظم شہباز شریف نے سیکریٹری صحت محمد اسلم گھوری کو عہدے سے ہٹا دیا
    • آبنائے ہرمز پر ایران اور عمان میں معاہدے کی تیاریاں امریکا کا ثانوی پابندیاں نہ لگانے کا فیصلہ
    • یمنی دارالحکومت صنعاء جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر سبز روشنیوں سے جگمگا اٹھا
    • عید میلاد النبی ﷺ پر ملک بھر میں دعائیں، جلوس اور خصوصی تقریبات کا انعقاد
    • افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی، 355 کنٹینرز کی کلیئرنس پر یونیسف کا پاکستان کسٹمز کو خراجِ تحسین
    • پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق
    • پاکستان میں 12 ربیع الاول کی تیاریاں عروج پر، ملک بھر میں جشنِ میلاد النبی ﷺ کی تیاریاں مکمل
    • بابر اعظم کی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم میں واپسی
    • میراڈونا کے ’ہینڈ آف گاڈ‘ گول والی گیند 94 کروڑ پاکستانی روپوں میں نیلام
    • پاکستان کا چین کے ساتھ روبوٹکس کے شعبے میں نئی شراکت داری کے امکانات کا جائزہ
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    بلال ،عباس نے آسٹریلین بساط 202پر لپیٹ دی

    By Daily Khabrainاکتوبر 10, 2018
    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    cricket in gi
    Share
    Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

    دبئی (آئی این پی) پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین پہلے ٹیسٹ میں پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بلال آصف اور محمد عباس کی تباہ کن باﺅلنگ کے باعث آسٹریلوی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں202رنز پر ڈھیر ہوگئی اورقومی ٹیم نے کینگروز پر 280رنز کی سبقت حاصل کرلی۔پاکستان کی جانب سے کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے بلال آصف نے 6 جبکہ محمد عباس نے 4وکٹیں حاصل کیں۔آسٹریلیا کے 7بلے باز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جبکہ اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ 85 اور آئرون فنچ 62 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں3وکٹوں کے نقصان پر 45رنز بنا کر آسٹریلیا پر مجموعی طور پر325رنز کی برتری حاصل کر لی،پاکستان کی جانب سے اوپنر امام الحق 23رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں جبکہ محمد حفیظ17،اظہر علی4اور بلال آصف صفر پر آﺅٹ ہوئے۔دبئی انٹرنیشنل کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے میچ کے تیسرے روز جب کھیل کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 30رنز پر اپنی پہلی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا توایرون فنچ 13اور عثمان خواجہ 17رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے،آسٹریلیا کے دونوں اوپنرز عثمان خواجہ اور ارون فنچ نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچریاں مکمل کیں۔عثمان خواجہ اور فنچ نے پہلی وکٹ میں 142رنز کا بہترین آغاز کیا تاہم فنچ 62رنز بنا کر آوٹ ہونے والے پہلے بلے باز تھے جس کے بعد آسٹریلیا بلے باز جم کر کھیلنے میں ناکام رہے، شان مارش 7، ٹریوس ہیڈ اورمارنس صفر پر آوٹ ہوئے۔آسٹریلیا کا اسکور 167رنز تھا تو عثمان خواجہ کو اپنا پہلا میچ کھیلنے والے بلال آصف نے آوٹ کرکے ان کے خطرناک عزائم کو روک دیا۔عثمان خواجہ کے آوٹ ہونے کے بعد آسٹریلوی بیٹنگ لائن بلال آصف کی گھومتی ہوئی گیندوں کے سامنے زیادہ دیر ٹھہر نہ سکی اور پوری ٹیم محض چند رنز کے اضافے کے بعد پوری ٹیم 202کے مجموعے پر آوٹ ہوگئیجس کے بعد قومی ٹیم کو کینگروز پر 280رنز کی سبقت بھی حاصل ہوگئی۔آسٹریلیا کی جانب سے اوپننگ بلے باز عثمان خواجہ سب سے زیادہ 85، فنچ 62،مچل مارش 12، پیٹر سڈل 10، کپتان ٹم پین اور شین مارش7،7رنز بناسکے جب کہ ٹریوس ہیڈ، مارنس لیب سچگنی اور مچل اسٹارک بغیر کوئی رنز بنائے آﺅٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے کیرئیر کا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے بلال آصف نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جب کہ محمد عباس نے 4وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان کے482رنز کے جواب میں آسٹریلیا202رنز بنا سکا اور فالو آن ہو گیا مگر قومی ٹیم نے فالو آن نہ کروانے کا فیصلہ کیا اور پاکستان نے دوسری اننگز کا آغاز کیا ۔دوسری اننگز میں بھی محمد حفیظ اور امام الحق نے اننگز کا پر آغاز کیا۔

    پہلی اننگز کی طرح پاکستانی اوپنرز اچھا اوپننگ سٹینڈ مہیا نہ کر سکے اور پاکستان کی پہلی وکٹ37رنز کے مجموعی سکور پر گر گئی جب محمد حفیظ17رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے فوری بعد آل راﺅنڈر بلال آصف بغیر کوئی رن بنائے نتھن لیوئن کی گیند پر ہیڈ کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔پاکستان کے تیسرے آﺅٹ ہونے والے کھلاڑی اظہر علی تھے جو4رنز بنا کر ہولینڈ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک پاکستان نے3وکٹوں کے نقصان پر 45رنز بنا کر آسٹریلیا پر مجموعی طور پر325رنز کی برتری حاصل کر لی ہے۔پاکستان کی جانب سے اوپنر امام الحق 23رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں ہولینڈ نے2اور ناتھن لیوئن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      سینئرکو باہر بٹھانے میں کوئی برائی نہیں، جو ٹیم کیلئے اچھا ہے وہی کھیلےگا: بابراعظم

      قومی ویمن فاسٹ بولر ایمن انور کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

      یو ایس اوپن مکسڈ ڈبلز: نوواک جوکووچ اور آرینا سبالینکا کا سفر تمام

      تازہ ترین

      پمز میں آگ لگنے سے 14 نومولود جاں بحق ای ڈی کی تصدیق

      بانی پی ٹی آئی کو آج ہی ہسپتال منتقل کیا جائے، سپریم کورٹ

      بن گویر کا غزہ میں ہر رات ’30 یا 40‘ افراد کو قتل کرنے کا مطالبہ

      ہاکی ورلڈ کپ 2026: نیدرلینڈز، بیلجیم اور پاکستان نے اپنے اپنے قومی اسکواڈز کا اعلان کر دیا

      جماعتِ اسلامی کے امیر العظیم انتقال کر گئے

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.