تازہ تر ین

شیر زمان قریشی ملتان کا بڑا سود خور اربوں مالیتی جائیدادوں کی تحقیقات کرائی جائیں

ملتان (وقائع نگار) خان گروپ کے چیئرمین زبیر اروق خان نے مقامی ہوٹل میں سابق صدر ہائیکورٹ شیر زمان قریشی کی غنڈہ گردی کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے خاندان کو شیرزمان قریشی سے کروڑوں کا مالی نقصان ہوا ہے۔ میں سود خوروں کے چنگل میں پھنس چکا تھا، ان لوگوں نے اکثر جائیدادیں سود کی مد میں مجھ سے لیں۔ انہوں نے بتایا گلشن غفور ہاﺅسنگ سکیم میں شیر زمان قریشی کے تمام بھائیوں نے اپنی اپنی کوٹھیاں تعمیر کی ہوئی ہیں اور کم ازکم ہر کوٹھی کی قیمت 5کروڑ سے کم نہیں ہوگی۔ یہ تمام پراپرٹی کہاں سے بنائی ہے میں سارے عوام کو گواہ بنا کر سود ادائیگی سے توبہ کرتا ہوں۔ جبکہ غیرعلانیہ طور پر میں گزشتہ سات سال سے توبہ تائب ہو چکا ہوں۔ میں سود پر رقم لے نہیں رہا مگر سود دے ضرور رہا ہوں۔ میرے گھر پر نامعلوم لوگ ان دنوں 3مرتبہ فائرنگ کر چکے ہیں۔ اس کے بعد شیر زمان قریشی کا فون آتا تھا، تم کو سلامی مل گئی ہے۔ میں نے چیف جسٹس آف پاکستان، آئی جی پنجاب، چیئرمین نیب اور ڈائریکٹر نیب ملتان کو درخواستیں بھجوا دی ہیں کہ شیر زمان کے خلاف تحقیقات کی جائیں کہ اس کا اپنا کاروبار کیا ہے اور ان کے پاس اربوں کی جائیدادیں کہاں سے آئی ہیں۔ میں حلفاً کہتا ہوں ملتان کا بڑا سود خور شیر زمان قریشی ہے جس نے جسٹس کے نام پر 2کروڑ، ڈی سی، سول جج اور سیشن ججوں کے نام پر کروڑوں روپے کی جائیدادیں لے چکا ہے جس کے ہاتھ کی تحریریں بھی میرے پاس موجود ہیں۔ شیر زمان قریشی سے 44لاکھ لئے اور 10سالوں میں 27کروڑ 38 لاکھ سود دے چکا ہوں جس کے باوجود اس نے مجھ پر بوگس چیک کے مقدمات درج کروا دیئے۔ شیر زمان قریشی نے اپنے الیکشن کے وقت ہم سے 1کروڑ روپے لئے اس نے کہا کہ وہ میرے حساب میں نہیں ہیں۔ میرا الیکشن کا خرچہ آپ کے ذمہ ہے۔ ان کے دباﺅ اور پریشانی کی وجہ سے میرا حادثہ ہوا تھا۔ میں 5سال سے زیادہ عرصہ سے بیڈ پر پڑا ہوں، خان گروپ نے نہ کسی کا کوئی پیسہ کھایا ہے اور نہ ہی کھائے گا۔ خان گروپ کے چیئرمین زبیر خان نے میڈیا کے سامنے سود کے کاروبار سے توبہ تائب ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان، چیئرمین نیب اور آئی جی پنجاب سے بیٹوں طیب خان، خاور شہزاد خان اور عمر فاروق کے جان و مال کے تحفظ اور شیر زمان قریشی کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
زبیرفاروق


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain