تازہ تر ین

ساف انڈر15فٹبال کپ،پاکستان فائنل4میں داخل

کھٹمنڈو(سپورٹس ڈیسک)پاکستان نے ساف انڈر15فٹبال چمپئن شپ کے سیمی فائنل میں اپنی نشست کنفرم کرلی۔گرین شرٹس نے بھوٹان کیخلاف 4-0سے کامیابی حاصل کی،مالدیپ کی ٹیم مسلسل دوسری شکست کے بعدمیگا ایونٹ سے باہر ہوگئی۔لالت پورمیں جاری میگا ایونٹ کے گروپ بی میں پاکستان نے بھوٹان کیخلا ف شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرتے ہوئے باآسانی4-0سے فتح سمیٹ کر گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر قبضہ جمایا اورسیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔گرین شرٹس کی جانب سے معین احمدنے 2بارگیندکوجال میں پہنچایا۔مدثراورافتخارنے 1،1گول کیا۔گروپ اے کے میچ میںبنگلہ دیش نے یکطرفہ مقابلے کے بعدمالدیپ کو9-0سے مات دی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain