Close Menu
Khabrain Group Pakistan
    Facebook X (Twitter) Instagram
    بریکنگ نیوز
    • PTIراولپنڈی قیادت کوئی حکمت عملی نہ دے سکی کارکنوں میں مایوسی کی لہر
    • اٹک: لانگ مارچ کی اسپیشل ڈیوٹی کیلئے دیگر اضلاح سے آئے پولیس اہلکار کی واپسی کا عمل جاری ہے۔
    • جنرل بس سٹینڈ کی بہتری کیلئے سفارشات ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو پیش
    • موٹر سائیکل چور گینگ کیخلاف کارروائیاں ، 2 گینگز کے 5 ملزمان گرفتار 3 مسروقہ موٹر سائیکل اور رقم برآمد
    • اکبر نیازی ہسپتال ، 3 صحت مند بچوں کی مفت پیدائش
    • چکلالہ پولیس کی کارروائی، قتل،اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری گرفتار
    • قاضی سعید الحسن ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن مقرر
    • سی ڈی اے کی صفائی مہم، شہریوںنے سینیٹیشن ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا
    • پشاور، ریڈیو پاکستان حملہ کیس میں وزیراعلی سہیل آفریدی سمیت 5 ملزم نامزد
    • آئیسکو ریجن میں سالانہ سسٹم مینٹیننس شیڈول 2026.2027 جاری
    • گورنر راج کے بعد پی ٹی آئی کے سیاست بد ترین آزمائش سے دو سے چار احتجاجی کال بے اثر
    • مندرہ ککھڑی موڑ کے قریب سے الیکٹریشن کا قیمتی موٹر سائیکل تین اشخاص چوری کرکے لے گئے
    • مری شہر کو صاف ستھرا رکھنے اور صفائی کے بہترین انتظامات پر سینیٹری ورکرز میں 10 ہزار روپے فی کس نقد انعام تقسیم
    • ڈی ایچ او سید تقی عباس کا تحصیل جنڈ کے چار سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ
    • ڈیجیٹل پاکستان کے دعوے مگر انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار پر سوالات برقرار
    • لاہور ہائیکورٹ ‘ میڈیکل کے طلبائسے زائد فیس وصول کرنے کیخلافدرخواستوں پر حکم امتناعی میں توسیع
    • روس نے کسی ملک پر حملہ کیا تو پوار جنگی نظام تباہ کر دینگے نیٹو کی سخت وارننگ
    • سابق امیدوار اسمبلی سرور علوی کا رشید مغل اور دیگر صحافیوں سے اظہار یکجہتی
    • سابقہ دشمنی کی بنا پر 20 سالہ نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
    • فاطمہ فرٹیلائزر ماحولیاتی تحفظ کیلئے پہلی کمپنی بن گئی
    • Privacy Policy
    Khabrain Group Pakistan
    • ہوم
    • ای پیپر
      • لاہورایڈیشن
      • ملتان ایڈیشن
      • مظفرآباد ایڈیشن
      • نیا اخبار
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن
      • اسلامی ایڈیشن
      • سپورٹس ایڈیشن
      • سیاسی ایڈیشن
      • شوبز ایڈیشن
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Khabrain Group Pakistan
    آج کا اخبار
    • ہوم
    • ای پیپر
    • نیشنل
    • انٹر نیشنل
    • سپورٹس
    • شوبز
    • کامرس
    • سائنس و ٹیکنالوجی
    • دلچسپ و عجیب
    • صحت
    • کالم
    • آرٹیکلز
    • ایڈیشن

    اسحاق ڈار واپس بھی آئینگے لوٹی رقم بھی دینگے : فواد چودھری

    By Daily Khabrainدسمبر 19, 2018
    Share Facebook Twitter Email WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) فواد چودھری کا کہنا ہے منی لانڈرنگ روکنے کیلئے اقدامات شروع کر دیئے، آصف زرداری اور نواز شریف اپنا آخری الیکشن لڑ رہے ہیں، ملک میں سب سے بڑا چیلنج معیشت کا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت سنبھالی تو خسارے کا سامنا تھا، سعودی عرب، چین اور یو اے ای کے پاس گئے، اپنے پاو¿ں پر کھڑے ہونے کا سفر شروع کر دیا۔ انہوں نے کہا آصف زرداری اور نواز شریف اپنا آخری الیکشن لڑ چکے، 1985 والی سیاست اب ختم ہوگئی، طویل عرصے بعد دگنی تعداد میں ٹیکس وصولی ہوئی۔فواد چودھری کا کہنا تھا خسارے سے بچنے کا حل ٹیکس نیٹ بڑھانے میں ہے، ہم ہر سال 2 ارب ڈالر کے موبائل فون درآمد کرتے ہیں، اس بار ریکارڈ ٹیکس ریٹرنز جمع ہوئے جو مثبت پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا گزشتہ حکومت میں کرپشن، منی لانڈرنگ بڑا مسئلہ تھا، ایکسپورٹ انڈسٹری کی حوصلہ افزائی کر رہے ہیں، برٹش ایئر ویز نے پرواز شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ملک واپس آئیں گے اور پیسے بھی واپس کریں گے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں، اسحاق ڈار سے زیادہ ان پیسوں کا انتظار ہے جو وہ ساتھ لے گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ وطن واپس بھی آئیں گے اور پیسے بھی واپس کریں گے۔اپوزیشن جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آصف زرداری اور نواز شریف اپنا آخری الیکشن لڑ چکے، دونوں کی سیاست ختم ہو چکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت میں آئے تو پتا چلا کہ 12 ارب ڈالر نہ ہوئے تو ہم ڈیفالٹر ہو جائیں گے، پی ٹی آئی کی حکومت آئی تو ڈالر 128 روپے کا تھا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں سب سے بڑا چیلنج معیشت کا ہے، اصل سفر اب شروع ہوا ہے، ہمیں اپنے پاو¿ں پر کھڑے ہونا ہے، ہماری پہلی ترجیح تھی کہ دیوالیہ ہونے کے خطرے سے کیسے نکلیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پچھلی حکومتوں کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن اور منی لانڈرنگ تھی، حکومت نے منی لانڈرنگ پر اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت میں 2 بڑے مسئلے کرپشن اور کرپشن کا پیسہ باہر بھجوانے کا تھا، سندھ کے حکمرانوں نے بھی کرپشن کی اور پیسہ باہر بھجوایا، سندھ کی کہانیاں سامنے آرہی ہیں کہ پیسا کیسے باہر گیا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ احتساب کی بات پر اپوزیشن مجھ سے ناراض ہی رہتی ہے، احتساب کی بات کریں تو اپوزیشن ناراض دلہن کی طرح میکے چلی جاتی ہے۔ٹیکس ریٹرن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 2017 میں 11 لاکھ سے زاید ٹیکس ریٹرن فائل ہوئے، رواں سال 15 لاکھ سے زائد ٹیکس ریٹرن فائل ہو چکے ہیں، طویل عرصے بعد دگنی تعداد میں ٹیکس وصولی ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکس نیٹ سے باہر لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جا رہا ہے، اس بار ریکارڈ ٹیکس ریٹرنز جمع ہوئے جو مثبت پیش رفت ہے۔امپورٹ ایکسپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم ہر سال دو ارب ڈالرز کے موبائل فون منگوا لیتے ہیں، امپورٹس کی حوصلہ شکنی کر رہے ہیں، جب ایکسپورٹس زیادہ اور امپورٹس کم ہوں گی تو ملک اپنے پاو¿ں پر کھڑا ہو گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ جب سے ہماری حکومت آئی تو ملک کے امیج میں بھی بہتری آئی ہے، پاکستان کا بیرون ممالک امیج بہتر ہو رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے سی پیک انفراسٹکچر تک محدود تھا، چین اور پاکستان کے درمیان زراعت سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوا، سعودی عرب کے ساتھ آئل ریفانری کا معاہدہ ہوا ہے جب کہ متحدہ عرب امارات سے بھی اہم معاہدے ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فرانس نے پاکستان کے حوالے سے اپنی سفری ایڈوائزی تبدیل کر دی جب کہ جرمنی اس حوالے سے سوچ رہا ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ امریکا سے ہمارے تعلقات بہتر ہو رہے ہیں، طالبان کے مذاکرات شروع کرانے پر امریکا نے شکریہ ادا کیا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بیرونی سیاحوں کا آنا بہت ضروری ہے، کرتار پور سکھوں کے لیے کھولا، اس کا ایک پہلو مذہبی سیاحت بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ مصنوعی طریقے سے ڈالر کی قیمت برقرار رکھنا تباہ کن پالیسی ہے، ڈالر آئے گا تو روپے پر پریشر کم ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی منزل حاصل کر لی ہے، اب معاشی منزل حاصل کر رہے ہیں۔

    Daily Khabrain

      Keep Reading

      حریم فاروق اورفیصل قریشی یونیورسٹی میں ڈانس پرفارمنس پر تنقید کی زد میں آ گئے

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      تازہ ترین

      سعودی عرب پر حملہ پوری امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ ہے، فضل الرحمان

      باجوڑ میں موبائل سروس و انٹرنیٹ بند شہریوں کو مشکلات کا سامنا

      گورنر راج اور ایمرجنسی مسئلے کا حل نہیں حکومت کا چراغ بجھنے والا ہے:حافظ نعیم

      ریاض حملے کے بعد حوثیوں کی نئی دھمکی، سعودی ایئرپورٹس استعمال نہ کرنے کی وارننگ

      * رابطوں کے باوجود پی ٹی آئی کی خاموشی، محسن نقوی کے اہم انکشافات

      Khabrain Group Pakistan
      Facebook X (Twitter) Instagram
      • کالم
      • صحت
      • دلچسپ و عجیب
      • سائنس و ٹیکنالوجی
      • بزنس
      • شوبز
      • کھیل
      • انٹر نیشنل
      • پاکستان
      © 2026 Khabrain Designed by Muhammad Rashid

      Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.