تازہ تر ین

ثانیہ مرزا کی سوشل میڈیا پر اپنے بیٹے کی منہ دکھائی

حیدرآباد دکن(ویب ڈیسک) بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بالآخر بیٹے اذہان کی تصویر مداحوں کو دکھلا ہی دی۔بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور قومی کرکٹر شعیب ملک کے ہاں 30 اکتوبر کو بچے کی ولادت ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے اذہان رکھا تھا۔ کم و بیش دو ماہ گزرنے کے باوجود بھی ثانیہ مرزا نے اپنے بیٹے کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں۔چند روز قبل ثانیہ مرزا سے جب پوچھا گیا کہ انہوں نے اب تک اپنے بیٹے اذہان کی کوئی تصویر میڈیا کو فراہم کیوں نہیں کی تو انہوں نے جواب میں کہا تھا کہ میں نظر بد پر یقین رکھتی ہوں، ہمارے بچے کو توجہ کی ضرورت ہے، وہ ابھی بہت چھوٹا ہے اس لئے میں نے اور شعیب نے فیصلہ کیا ہے کہ اس کی ہر طرح سے حفاظت کریں گے۔تاہم اب ثانیہ مرزا نے ٹوئٹر پر اذہان کی تصویر شیئر کرہی دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا ہے کہ تیز رفتار زندگی جینے میں مزہ ہوسکتا ہے۔ دنیا کو خوش آمدید کہنے کا وقت آگیا ہے


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain