تازہ تر ین

چینی کمپنی کی ملازموں کو سڑک پر ہاتھ پاؤں کے بل چلنے کی سزا

بیجنگ (ویب ڈیسک ) چینی صوبے شینڈونگ کی کمپنی نے اپنے ملازموں کی خراب کارکردگی پر انہیں شرم ناک سزا کے طور پر سڑکوں پر رینگنے پر مجبور کردیا۔کمپنی نے اپنے 6 ملازمین کو سیلز کا ہدف پورا نہ کرنے پر سڑکوں پر ہاتھوں اور گھٹنوں کے بل چلنے کو کہا، اس کی ویڈیو آنے پر سوشل میڈیا کی جانب سے اس فعل پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔چینی شہر زاو¿ زوانگ میں یہ واقعہ 14 جنوری کو پیش آیا جس میں خواتین سمیت چھ ملازمین کو چاروں ہاتھ پاو¿ں پر سڑک کنارے رینگتا دیکھا جاسکتا ہے جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔ ایک شخص کمپنی کا پرچم لیے آگے بڑھ رہا ہے۔ رینگنے والے افراد نے دفتر کا لباس پہنا ہوا ہے اور کسی قسم کا کوئی حفاظتی انتظام نہیں کیا گیا۔پولیس جائے وقوع پر پہنچی تو اس وقت تھکے ہوئے ملازمین ہانپ رہے تھے۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ یہ ایک کاسمیٹک کمپنی ہے اور اسے وقتی طور پر بند کرکے تحقیقات کی جارہی ہیں تاہم کمپنی کے ترجمان نے کہا کہ وہ اس عمل سے صرف ملازمین کو کام کرنے کی ترغیب دے رہے تھے۔واضح رہے کہ چین میں کمپنیاں اپنے ملازموں کی ناقص کارکردگی پر عجیب و غریب سزا دینے کی شہرت رکھتی ہیں۔ اس سے قبل ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کو ہدف پورا نہ کرنے پر کڑوا مشروب پینے پر مجبور کیا تھا جبکہ ایک اور کمپنی کے ملازموں نے سزا کے طور پر مجبوراً لال بیگ بھی کھائے تھے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain