تازہ تر ین

زرداری اور بلاول نیب کے سامنے پیش تو ہوئے لیکن ایک آمر تو باہر بیٹھا ہے: اعجاز حفیظ، احتساب کا نظام چل رہا ہے لیکن کوئی مثبت بات سامنے نہیں آرہی: ضمیر آفاقی ،کبھی کہا جاتا ہے بینظیر کی قبر کا ٹرائل ہورہا ہے، بھٹو نے تو سوچ دی تھی، لیکن پی پی کا حشر کردیا گیا: ذوالفقار راحت، نواز شریف جیل میں ہیں، آصف زرداری اور بلاول کو نیب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے: آغا باقر ، چینل ۵ کے پروگرام ” کالم نگار “ میں گفتگو

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) کالم نگار ذوالفقار راحت نے کہا ہے کہ کبھی کہا جاتا ہے بے نظیر کی قبر کا ٹرائل ہو رہا ہے بھٹو تو ایک سوچ دے کر گئے تھے لیکن آج پیپلز پارٹی کا کیا حشر کر دیا گیا چاروں صوبوں کی زنجیر سمٹ کر محض ایک صوبے تک محدود ہو گئی۔ چینل فائیو کے پروگرام کالم نگار میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول بھی نیب کے سامنے پیش ہوئے بلاول کے پاس ابھی وقت ہے شاید وہ جلدی میں نہیں بلاول کیسے ارب پتی بنے انہیں حساب تو دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لئے بھی الطاف والا مائنس نواز شریف فارمولا ہے۔حکومتی وزراءکو چاہئے کوئی پالیسیاں سامنے لائیں معیشت کی مضبوطی کے لئے کردار ادا کریں۔ ایسا نہ ہو احتساب سے لوگوں کا اعتماد اٹھ جائے۔نیوزی لینڈ واقعے میں ملوث شخص کو جنونی کہنا مغرب کی جانب سے ایک تفریق ہے دہشت گرد کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ کالم نگاراعجاز حفیظ نے کہا کہ زرداری اور بلاول نیب کے سامنے پیش تو ہوئے ورنہ ایک ڈکٹییٹر باہر بیٹھا ہوا ہے۔آصف زرداری پہلے بھی طویل جیل کاٹ چکے ہیں۔پولیس نے سیاسی ورکرز سے جو کیا ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا۔پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کا تذکرہ ہے کارکن بھی تو زخمی ہوئے ہیں۔بلاول ایک فرمانبردار بیٹا ہے لیکن ہماری سیاست بڑی بے وفا ہے اس میں شک نہیں زرداری پیپلز پارٹی پر بوجھ ہیں کاش وہ اپنے بیٹے کو سیاست کرنے دیتے۔الم نگار ضمیر آفاقی نے کہا کہ احتساب کا نظام چل رہا ہے لیکن کوئی مثبت بات سامنے نہیں آئی کہ احتساب بلاامتیاز ہو رہا ہے۔جمہوری عمل کو جاری رہنا چاہئے تحریک انصاف خود تو احتجاج کرتی رہی اب چند سو لوگوں کا احتجاج برداشت نہیں ہو رہا۔موجودہ حکومت کی کوئی واضح پالیسی سامنے نہیں آئی احتساب صرف سلیکٹیڈ ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نواز شریف کی صحت کے لئے دعا گو ہوں۔اے کلاس ہو یا بی جیل تو جیل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ واقعے میں وہاں کی حکومت اور شہریوں نے مسلمانوں کا ساتھ دیا۔ کالم نگارآغا باقر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری نیب کے سامنے پیش ہوئے اور نیب نے ان سے سوالات کئے ۔بلاول کہتے ہیں جو سوالات ان سے کئے جا رہے ہیں وہ تب کے ہیں جب وہ ایک سال کے تھے۔نواز شریف بھی اس وقت جیل میں ہیں آصف زرداری اور بلاول کو نیب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain