تازہ تر ین

ممتاز صحافی ضیا شاہد کو چیئرمین بننے پر مبارکباد، سندھ حکومت آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے: مراد علی شاہ، حکومت معاشرے میں صحافتی کردار کی معترف ہے، تنظیم کے چیئرمین ضیا شاہد، دیگر عہدیداروں کو دلی مبارکباد: ، محمود خان

پشاور (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے پرنٹ، الیکٹرانک، ریڈیو اور ڈیجیٹل میڈیا سمیت میڈیا کے تخت شعبوں سے وابستہ افراد پر مشتمل نئی تنظیم ”پاکستان نیوز میڈیا ایسوسی ایشن“ (PNMA) کے قیام پر اس کے رہنماو¿ں کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے نئی تنظیم کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات اور تمناو¿ں کا اظہار کیا ہے۔ جاری کردہ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیر اعلیٰ نے تنظیم کے چیئرمین، دیگر عہدیداروں اور صحافتی برادری کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی ہے کہ تنظیم میڈیا کے مسائل کی نشاندہی اور حل میں مو¿ثر ثابت ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے حکومت خیبرپختونخوا کی طرف سے”پاکستان نیوز میڈیا ایسوسی ایشن“ (PNMA) کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور کہا ہے کہ ان کی حکومت معاشرے میں صحافتی برادری کے کردار کی معترف ہے اور ان کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت صحافتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ حکومت آئندہ بھی مثبت صحافت کو فروغ دینے اور اس سلسلے میں کاوشوں سے بھرپور تعاون کرے گی۔ کراچی (نمائندہ خصوصی) سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے وسیع البنیاد نئی میڈیا تنظیم ”پاکستان نیوز میڈیا ایسوسی ایشن“ (PNMA) کے قیام اور ممتاز صحافی اور سینئر ایڈیٹر ضیا شاہد کو اس کا چیئرمین منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت آزادی اظہار اور آزادی صحافت پر بھرپور یقین رکھتی ہے اور اس ضمن میں جمہوریت کے فروغ اور عوامی آگاہی سمیت صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لئے ”پاکستان نیوز میڈیا ایسوسی ایشن“ (PNMA) کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ”پاکستان نیوز میڈیا ایسوسی ایشن“ (PNMA) کے قیام سے ذرائع ابلاغ کے مسائل کی درست نشاندہی اور ان کے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain