تازہ تر ین

ہیڈ کوچ بننے سے قبل ہی مصباح الحق پراعتراض شروع

کراچی(ویب ڈیسک) ہیڈ کوچ بننے سے قبل ہی مصباح الحق پراعتراض شروع ہوگئے، رمیز راجہ نے انھیں اہم ترین ذمہ داری سونپنے کی مخالفت کردی۔لاہور میں شروع ہونے والے کنڈیشننگ کیمپ کی نگرانی سابق کپتان مصباح الحق کو سونپنے جانے کے بعد سے یہ اطلاعات گرم ہیں کہ انھیں ہیڈ کوچ کیلیے تیار کیا جا رہا ہے، البتہ سابق کرکٹر اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ اس آئیڈیے سے متفق نہیں ہیں۔ویب سائٹ ”کرکٹ پاکستان“ کے مطابق انھوں نے کہا کہ مصباح کی دفاعی اپروچ پاکستانی ٹیم کیلیے موزوں نہیں ہے، وہ خود اٹیک کرنے کے بجائے ہمیشہ حریف سائیڈ کی غلطیوں کا انتظار کرتے رہے، یو اے ای میں اسی حکمت عملی سے ہی انھوں نے کئی میچز جیتے مگر پاکستان کرکٹ کو ایسے شخص کی ضرورت ہے جو حریف کے گیم پلان پر ردعمل پیش کرنے کے بجائے خود کھیل کو کنٹرول کرنے کے طریقے جانتا ہو۔رمیز راجہ نے پاکستان ٹیم کیلیے بے خوف کرکٹ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی جارحانہ اور بے خوف حکمت عملی سے ہی بھارتی ٹیم کو ٹیسٹ کرکٹ میں نئی بلندیوں پر لے گئے، پاکستان کو بھی اس کی تقلید کرنی چاہیے، جارحانہ پن ہمارے کھلاڑیوں کے ڈی این اے میں شامل ہے تاہم ایسے کوچز کی ضرورت ہے جو جدید کرکٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے پلان بنا سکیں۔57 سالہ رمیز راجہ نے مزید کہاکہ مصباح کی رہنمائی میں پاکستان ٹیم صرف ایک ہی قسم کی کنڈیشنز میں کامیابی حاصل اور محفوظ کرکٹ کھیل سکتی ہے، اگر وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی قسمت بدلنا چاہتی ہے تو پھر اسے تازہ حکمت عملی کی ضرورت ہوگی، یہ صرف اس صورت میں ہی ممکن ہوگا جب ٹیم کی باگ دوڑ جارحانہ مائنڈ سیٹ رکھنے والوں کے پاس ہو۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain